உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    23 سال کی عمر میں 11 بچوں کی ماں ہے یہ خاتون ، چاہتی ہے 105 بچوں کا بڑا کنبہ

    23 سال کی عمر میں 11 بچوں کی ماں ہے یہ خاتون ، چاہتی ہے 105 بچوں کا بڑا کنبہ (Credit- Instagram)

    23 سال کی عمر میں 11 بچوں کی ماں ہے یہ خاتون ، چاہتی ہے 105 بچوں کا بڑا کنبہ (Credit- Instagram)

    کرسٹینا (Christina Ozturk) اور گیلیپ (Galip) کی دلی خواہش ہے کہ ان کے گھر میں 105 بچوں (Couple wants 105 Children) کا بھر ا پورا کنبہ ہو اور اس کیلئے انہوں نے پلاننگ (Family Planning) بھی کرلی ہے ۔

    • Share this:
      لت تو کسی کو بھی لگ سکتی ہے ، کسی کو کوئی بری لت ہے تو کسی کو ایسی عجیب و غریب لت ، جس کے بارے میں سوچ کر بھی حیرت ہوتی ہے ۔ ایک ایسی ہی لت ایک 23 سالہ خاتون کو لگ گئی ۔ اس نے کم عمری میں 11 بچوں کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے اور اب میاں بیوی چاہتے ہیں کہ ان کا گھر 105 بچوں سے بھرا ہوا ہو۔

      روس کی رہنے والی کرسٹینا اوزٹورک اور ان کے شوہر گیلیپ چاہتے ہیں کہ ان کے گھر میں کلکاریاں گونجتی رہیں ۔ 23 سالہ کرسٹینا اور 56 سالہ گیلیپ کی خواہش ہے کہ گھر میں 105 بچے ہوں اور وہ دونوں ان کی دیکھ بھال کریں ۔ کروڑ پتی جوڑے کے پاس پہلے ہی 11 بچے ہیں اور انہوں نے مزید بچے پیدا کرنے کیلئے پورا پلان تیار کرلیا ہے ۔

      Millionaire woman, Addiction, Weird Addiction, Couple wants 105 Children, Addiction of Motherhood, Christina Ozturk, Galip, Surrogacy Kids, Surrogacy, Motherhood Addiction
      Credit- Instagram)


      کرسٹینا اور گیلیپ کا کہنا ہے کہ وہ 105 بچوں کے ساتھ تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں ۔ اب چونکہ اتنے بچے فطری طور پر پیدا نہیں کئے جاسکتے ، اس لئے یہ جوڑا سروگیسی کی مدد لے کر بچوں کو جنم دے گا ۔ اس میں ہونے والے تمام اخراجات جوڑا برداشت کرنے کیلئے تیار ہے ۔ فی الحال کرسٹینا کے 11 بچوں میں سے انہوں صرف 6 سالہ بڑی بیٹی کو ہی جنم دیا ہے ، دیگر بچے صرف سروگیسی کے ذریعہ پیدا ہوئے ہیں ۔ کرسٹینا کا کہنا ہے کہ وہ ماں بننے کی ایڈکٹ ہوگئی ہیں ۔ کروڑ پتی جوڑے کو امید ہے کہ وہ سروگیسی کے ذریعہ کئی درجن بچے پیدا کر سکتے ہیں ۔ یہ جوڑا اس کے لئے کروڑوں روپے خرچ کرنے کیلئے بھی تیار ہے ۔

      Millionaire woman, Addiction, Weird Addiction, Couple wants 105 Children, Addiction of Motherhood, Christina Ozturk, Galip, Surrogacy Kids, Surrogacy, Motherhood Addiction
      Credit- Instagram)


      خاندان کو بڑھانے کے معاملہ میں دونوں میاں بیوی کے خیالات ایک جیسے ہیں ۔ وہ پہلے ہی سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ سیکڑوں بچے چاہتے ہیں ۔ جارجیا کے بٹوما میں رہنے والے اس جوڑے کو سروگیسی کے مزید متبادل کی تلاش ہے ۔ 11 بچوں کی 23 سالہ ماں کرسٹینا کا کہنا ہے کہ انہیں بچے کافی پسند ہیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے میں مزہ آتا ہے ۔ جوڑے کو نہیں معلوم کہ ان کے کتنے اور بچے ہوسکتے ہیں ، لیکن وہ یقینی طور پر کہہ رہے ہیں کہ 11 بچوں پر رکنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: