உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تصویر میں قریبی دوست لگ رہی ہیں خواتین، تصویر کے پیچھے کی سچائی جان کر اڑجائیں گے ہوش!

    تصویر میں قریبی دوست لگ رہی ہیں خواتین، تصویر کے پیچھے کی سچائی جان کر اڑجائیں گے ہوش! (Credit- TikTok)

    تصویر میں قریبی دوست لگ رہی ہیں خواتین، تصویر کے پیچھے کی سچائی جان کر اڑجائیں گے ہوش! (Credit- TikTok)

    ٹک ٹاک پر کافی مشہور ہورہی اس تصویر میں نظر آرہیں خواتین کو آپ سہیلیاں مان رہے ہوں گے ، یا پھر دو بہنیں ۔ حالانکہ اصل زندگی میں ایسا نہیں ہے ۔ ان کا رشتہ اس سے بھی زیادہ قریبی ہے ۔

    • Share this:
      کئی مرتبہ تصویروں میں جیسا نظر آتا ہے ، ویسا نہیں ہوتا ہے ۔ جی ہاں ، آنکھیں بھی دھوکہ کھا جاتی ہیں ۔ ٹک ٹاک پر کافی مشہور ہورہی اس تصویر میں نظر آرہیں خواتین کو آپ سہیلیاں مان رہے ہوں گے ، یا پھر دو بہنیں ۔ حالانکہ اصل زندگی میں ایسا نہیں ہے ۔ ان کا رشتہ اس سے بھی زیادہ قریبی ہے ۔

      ٹک ٹاکر @cynthiaslam نے یہ تصویر اور کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپنے فالوورس کیلئے اپ لوڈ کئے تو فینس نے فورا تصویر پر کمنٹ کرکے انہیں آپس میں دوست بتادیا ۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے اس کو دو بہنوں کی جوڑی بھی بتایا ۔ پھر جب تصویر کے پیچھے کی سچائی سامنے آئی تو انہیں اپنی آنکھوں پر بھی یقین نہیں ہوپایا ۔ دراصل یہ خواتین سہیلیاں نہیں بلکہ ماں اور بیٹی ہیں ۔

      امریکہ کے نوشویلے میں رہنے والی ماں بیٹی کی جوڑی کو دیکھ کر کوئی بھی نہیں کہہ سکتا ہے کہ ان کی عمر میں اتنا فرق ہوگا ۔ حالانکہ یہ سچ ہے کہ سنتھیا نے یہ تصویر اپنی نوعمر بیٹی کے ساتھ ہی کھینچوائی ہے ۔ انہوں نے اس تصویر کے ساتھ ہی اپنی اور اپنی بیٹی کی پرانی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔ دونوں تصویر میں سنتھیا اور ان کی بیٹی ایک ہی پوز میں نظر آرہی ہیں ۔ بس یہ تصویر کئی سال پہلے کی ہے اور نئی تصویر ابھی کھینچوائی گئی ہے ۔ سنتھیا کی بیٹی کی شکل ماں سے کافی الگ ہے ۔ ایسے میں انہیں دیکھ کر یقین کرپانا مشکل ہے کہ وہ ماں اور بیٹی ہیں ۔

      سنتھیا ایک کریٹیکل کیئر نرس کے طور پر کام کرتی ہیں ۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ ان کی اس تصویر اور ویڈیو کو اب تک تین لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ اس پر کمنٹ کرچکے ہیں ۔ ایک شخص نے اس پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل یقین نہیں تھا کہ اس تصویر کے پیچھے کا سچ یہ ہے ۔ دوسرے شخص کا کہنا ہے کہ اس کو لگا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہی ہیں ۔ کم سے کم ماں بیٹی تو نہیں ہی ہیں ۔ زیادہ تر لوگوں نے سنتھیا کے جواں لکس پر پیار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی نوجوان دکھتی ہیں اور کہیں سے بھی اتنی بڑی بیٹی کی ماں نہیں لگتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: