உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنسنی خیز! چار سال پہلے جس لڑکی کو ڈیٹ کررہا تھا بوائے فرینڈ ، اب بننے جارہا ہے اس کا باپ

    سنسنی خیز! چار سال پہلے جس لڑکی کو ڈیٹ کررہا تھا بوائے فرینڈ ، اب بننے جارہا ہے اس کا باپ (Credit- TikTok)

    سنسنی خیز! چار سال پہلے جس لڑکی کو ڈیٹ کررہا تھا بوائے فرینڈ ، اب بننے جارہا ہے اس کا باپ (Credit- TikTok)

    ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعہ میریسا (Marisa) نے لوگوں کو بتایا کہ اس کی اپنی ماں (Mother Cheated Daughter) نے کس طرح اس کو دھوکہ دیا ۔ جس بوائے فرینڈ (Boyfriend Cheated Girlfriend) کو وہ چار سال پہلے چھوڑ چکی تھی ، اب اس کی ماں اسی کے ساتھ گھر بسانے جارہی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      رشتوں میں دھوکہ بازی ، کبھی نہیں اچھی ہوتی ہے ۔ خواہ یہ رشتہ میاں بیوی کا ہوا یا پھر خون سے وابستہ ہو ۔ میریسا نام کی ایک لڑکی کے ساتھ سب سے قریبی رشتہ رکھنے والی اس کی ماں نے ہی دھوکہ دیدیا ۔ لڑکی کے بچپن کے دوست سے شادی کا اعلان کرکے ماں نے اس کو تقریبا صدمہ میں ڈال دیا ۔

      ٹک ٹاک پر اپنی کہانی لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے میریسا نے بتایا کہ اس کی ماں نے لڑکی کے بچپن کے دوست کو اس کی پیٹھ پیچھے ڈیٹ کیا ۔ جب بوائے فرینڈ سے اس کا بریک اپ ہوگیا تب بھی ماں اس سے ملتی رہی اور آخر کار اب دونوں شادی کرنے جارہے ہیں ۔ جب میریسا کو ماں کی اس حرکت کا پتہ چلا تو وہ سکتے میں رہ گئی ۔

      میریسا نے بتایا کہ انہوں نے 16 سال کی عمر میں اپنے ہی اسکول کے ہم جماعت کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا ۔ ہائی اسکول میں ان دونوں کی دوستی بڑھی اور وہ ان کے ساتھ ان کے ہی گھر میں رہنے کیلئے آگیا ۔ گھر میں میریسا کی ماں اور اس کے سوتیلے والد بھی رہتے تھے ۔ دونوں کا رشتہ تین سال کا ہوتا اس سے پہلے ہی میریسا نے اپنے بچپن کے دوست سے اپنا رشتہ ختم کرلیا ۔ اس وقت لڑکے نے اس سے رشتہ نہیں توڑنے کی بھیک تک مانگی تھی ۔ حالانکہ جب میریسا گھر چھوڑ کر 18 سال کی عمر میں الگ رہنے چلی گئی ، تب بھی میریسا کی ماں اس لڑکے کو اپنے گھر پر بلاتی اور ملتی تھی ۔ میریسا نے کئی مرتبہ انہیں اس بات کیلئے روکا بھی تھا ، لیکن ماں نے لڑکے کو اپنے بیٹے جیسا بتاکر اس کو خاموش کردیا ۔

      اس معاملہ پر میریسا اور اس کی ماں کی کئی مرتبہ لڑائی بھی ہوئی ۔ آخر کار میریسا نے اس سے بات کرنی ہی بند کردی ۔ حالانکہ اس واقعہ کے کچھ وقت بعد ہی اس کی ماں نے اس سے اس بات کا انکشاف کردیا کہ واس کے پرانے عاشق کو ڈیٹ کر رہی ہے ۔ اس انکشاف کے بعد ہی میریسا اور اس کی ماں کی بات چیت تقریبا سال بھر بند رہی ۔

      میریسا نے بتایا کہ انہوں نے 16 سال کی عمر میں اپنے ہی اسکول کے ہم جماعت کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا ۔ (علامتی تصویر)
      میریسا نے بتایا کہ انہوں نے 16 سال کی عمر میں اپنے ہی اسکول کے ہم جماعت کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا ۔ (علامتی تصویر)


      ادھر میریسا بھی اپنے ریلیشن شپ کے بعد حاملہ ہوگئی اور انہوں نے گھر آکر بچے کو جنم دیا ۔ بچے کی پیدائش کے کچھ ہی دنوں بعد اس کی ماں نے اس کو اس بات کی جانکاری دی کہ وہ منگنی کرچکی ہے اور اگلے ہی دن شادی کرنے جارہی ہے ۔ میریساکی اس کہانی کو سن کر لوگ حیران رہ گئے ۔ زیادہ تر لوگوں نے میریسا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ماں سے دوری بنانے کا بالکل صحیح فیصلہ کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: