ہوم » نیوز » عالمی منظر

9 مہینوں تک پریگنینسی کا پتہ ہی نہیں چلا ، اچانک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے کر سب کو کردیا حیران

بچوں کے جنم کے کچھ ہفتے پہلے بھی خاتون (Woman with tiny baby bump) کو دیکھ کر یقین نہیں ہورہا تھا کہ وہ حاملہ (Strange Pregnancy) بھی ہے ، پھر اس نے جڑواں بچوں (Woman gave birth twins) کو جنم دیا ۔

  • Share this:
9 مہینوں تک پریگنینسی کا پتہ ہی نہیں چلا ، اچانک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے کر سب کو کردیا حیران
9 مہینوں تک پریگنینسی کا پتہ ہی نہیں چلا ، اچانک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دے کر سب کو کردیا حیران (Credit- TikTok)

حمل کوئی چھپانے یا چھپنے کی چیز نہیں ہے ۔ عام طور پر اس وقت خاتون کا بے بی بمپ نظر آتا ہی ہے ، لیکن اگر کوئی بے بی بمپ کے نظر آئے بغیر ہی  (Woman with tiny baby bump) جڑواں بچوں کو جنم دیدے تو یہ واقعی حیران کن بات ہوگی ۔ Becca نام کی ایک خاتون نے لوگوں کو الگ ہی سرپرائز دیدیا ۔ نو مہینے تک تقریبا بغیر بے بی بمپ کے ہی نظر آنے والی اس خاتون نے دو صحت مند جڑواں بچوں کوجنم دیا ہے ۔


Becca یوں تو پانچ بچوں کی ماں ہیں ، لیکن انہیں دیکھ کر بہ مشکل ہی آپ اس بات کا اندازہ لگا سکیں گے ۔ حالانکہ سب سے حیران کرنے والی ان کی تازہ پریگنینسی رہی ۔ وہ اپنے بچوں کو جنم دینے سے فورا پہلے بھی اتنے چھوٹے بے بی بمپ کے ساتھ گھوم رہی تھیں کہ لوگوں کو یقین ہی نہیں ہوتا تھا کہ وہ کچھ ہی ہفتوں میں ماں بننے والی ہیں ۔


Becca  نے اپنی عجیب و غریب کہانی بتائی ہے ۔ انہوں نے ٹک ٹاک پر اپنے ویڈیو میں دکھایا ہے کہ ان کا بے بی بمپ بچوں کی پیدائش سے کچھ دن پہلے کتنا چھوٹا نظر آرہا تھا ۔ نہ تو سامنے سے اور نہ ہی پیچھے سے ان کا وزن بڑھا ہوا نظر آرہا تھا ۔ دوسرے ویڈیو میں خود انہوں نے بتایا کہ انہیں درد زہ ہوا اور وہ دو بچوں کو ایک ساتھ جنم دے چکی ہیں ۔ یہ جڑواں بہنیں ہیں ۔ حیران کن بات یہ ہے کہ دونوں ہی بچوں کا وزن بالکل ٹھیک ٹھاک ہے ۔ ہر کوئی یہ دیکھ کر حیران ہے کہ اتنے چھوٹے بے بی بمپ میں یہ بچے کیسے فروغ پارہے تھے ۔ خود Becca  بھی اس کو لے کر حیرانی کاا ظہار کررہی ہیں ۔


Becca  کی یہ پوسٹ دیکھ کر لوگ حیران ہیں کہ آخر ان کے پیٹ میں یہ دو بچے ایک ساتھ فروغ کیسے پارہے تھے جبکہ ان کا بے بی بمپ بالکل بھی بڑھا نہیں تھا ۔ ایک شخص نے اس پر مذاق کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ نے ان بچوں کو کیسے پیٹ کے اندر چھپا رکھا تھا ؟ دوسرے یوزر نے کہا کہ آپ نے دوسرے بچے کو ہوا میں پیدا کردیا ہے کیا ؟ ۔ کچھ یوزر نے بھی کہا کہ کیا انہیں کوئی راز پتہ ہے جس سے وہ انہیں چھپا کر رکھتی ہیں ۔ اب تک اس ویڈیو کو تین لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 22, 2021 07:42 PM IST