உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG: خوبصورت معشوقہ کو عاشق نے پہنائی دو لاکھ کی انگوٹھی، اگلے ہی دن انگلی کاٹنے کی آگئی نوبت!

    OMG: خوبصورت معشوقہ کو عاشق نے پہنائی دو لاکھ کی انگوٹھی، اگلے ہی دن انگلی کاٹنے کی آگئی نوبت! ۔ تصویر : SWNS

    OMG: خوبصورت معشوقہ کو عاشق نے پہنائی دو لاکھ کی انگوٹھی، اگلے ہی دن انگلی کاٹنے کی آگئی نوبت! ۔ تصویر : SWNS

    سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد جب عاشق نے معشوقہ کو شادی کیلئے پرپوز کیا تو اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا ۔ لڑکے نے اپنی لو آف لائف کی انگلی میں دو لاکھ کی انگوٹھی پہنائی، لیکن دونوں کو ہی جانکاری نہیں تھی کہ یہ انگوٹھی اگلے ہی دن جان لیوا بن جائے گی۔

    • Share this:
      پیار میں انسان ایک دوسرے کی خوشی کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار رہتا ہے ، لیکن کئی مرتبہ اپنے سامنے والے کیلئے کچھ اچھا کرنے کے ارادے سے کچھ کرتے ہیں، لیکن اس کا انجام الٹا ہوجاتا ہے ۔ ساوتھ ایسٹ لندن کے ایک جوڑے کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ۔ سالوں تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد جب عاشق نے معشوقہ کو شادی کیلئے پرپوز کیا تو اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا ۔ لڑکے نے اپنی لو آف لائف کی انگلی میں دو لاکھ کی انگوٹھی پہنائی، لیکن دونوں کو ہی جانکاری نہیں تھی کہ یہ انگوٹھی اگلے ہی دن جان لیوا بن جائے گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: دو سال کے بچے میں نظر آئی جوانی کی نشانی، عضو تناسل میں ہوئی تبدیلی سے ڈاکٹرس حیران


      یہ واقعہ پچھلے سال کا ہے ۔ پیریئیسا اورومے کو اس کے بوائے فرینڈ ویلیس اورومے نے دو لاکھ روپے قیمت کی انگوٹھی پہناتے ہوئے پرپوز کیا تھا۔ پیریئیسا نے بھی ہاں کردی اور دونوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا، لیکن یہ خوشی اگلے ہی دن غائب ہوگئی ۔ دراصل اگلے دن جب پیریئیسا نے انگوٹھی کو اتارنے کی کوشش کی تو ناکام ہوگئی ۔ انگوٹھی اتنی ٹائٹ تھی کہ لڑکی کی انگلی پرپل رنگ کی ہونے لگی ۔ نتیجہ اس کو انگوٹھی کو کٹوانے کیلئے فائر بریگیڈ کو بلانا پڑ گیا۔



       

      شادی کیلئے پرپوز کئے جانے سے پیریئیسا کافی خوش تھی ۔ اس رات دونوں نے پارٹی بھی کی ، لیکن اگلی صبح پیریئیسا نے دیکھا کہ اس کی انگلی میں کوئی حرکت محسوس نہیں ہورہی ہے ۔ اس نے انگوٹھی اتارنے کی کوشش کی ، لیکن ناکام ہوگئی۔ 30 سال کی ویڈنگ اینڈ ایونٹ ڈایزائنر پیریئیسا نے یوٹیوب پر انگوٹھی نکالنے کے کئی طریقے دیکھے ۔ صابن سے لے کر برف کے ہیک اپنائے، لیکن ناکام رہیں ۔ دھیرے دھیرے اس کی انگلی میں سوجن آنے لگی اور اس کا رنگ پرپل ہوگیا ۔ یہ دیکھ کر پیریئیسا کافی ڈر گئیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ماڈل کو دیکھ کر خود کو روک نہیں پایا ہاتھی کا بچہ، سونڈ سے اسکرٹ اٹھاکر کر کیا ایسا کام، جان کر رہ جائیں گے دنگ!


      اپنی خراب ہوتی حالت کو دیکھ کر پیریئیسا نے فائر بریگیڈ کو کال کیا ۔ انہوں نے انگوٹھی کو کٹر کی مدد سے کاٹ کر باہر نکالا ۔ اس کے بعد پیریئیسا کی انگلی میں بلڈ سرکولیشن ہونے لگا اور اس کی حالت بہتر ہوئی ۔

      قسمت تھی کہ جوڑے کی انگوٹھی کو کسی اضافی رقم کے بغیر ریسائز کردیا گیا اور پچھلے سال اکتوبر میں انہوں نے شادی کرلی ۔ اب جاکر اس جوڑے نے اپنی شادی سے پہلے ہوئے اس واقعہ کو لوگوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: