ہوم » نیوز » عالمی منظر

ماں باپ نے رکھا بیٹے کا ایسا مشکل نام  50 ہزار لوگ اب تک بولنے میں ہوچکے ہیں ناکام ، کیا آپ نے کی کوشش؟

ہر والدین اپنے بچوں کیلئے کچھ خاص کرنا چاہتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں جب ایلن مسک نے اپنے بیٹے کا انوکھا نام رکھا تھا ، تب لوگوں نے اس کا جم کر مذاق اڑایا تھا ۔ اب فلیپیز میں رہنے والے ایک جوڑے نے اپنے بیٹے کا کافی انوکھا نام رکھا ہے ۔ اس نام کو بولنے کی کوشش میں ابھی تک 50 ہزار سے زیادہ لوگ ناکام ہوچکے ہیں ۔

  • Share this:
ماں باپ نے رکھا بیٹے کا ایسا مشکل نام  50 ہزار لوگ اب تک بولنے میں ہوچکے ہیں ناکام ، کیا آپ نے کی کوشش؟
ماں باپ نے رکھا بیٹے کا ایسا مشکل نام  50 ہزار لوگ اب تک بولنے میں ہوچکے ہیں ناکام ، کیا آپ نے کی کوشش؟ ۔ علامتی تصویر ۔

ہر والدین اپنے بچوں کیلئے کچھ خاص کرنا چاہتے ہیں ۔ گزشتہ دنوں جب ایلن مسک نے اپنے بیٹے کا انوکھا نام رکھا تھا ، تب لوگوں نے اس کا جم کر مذاق اڑایا تھا ۔ دنیا کے سب سے امیر انسان نے اپنے بیٹے کا نام  X Æ A-Xii  رکھا تھا ۔ اس کو کیسے بولا جائے ، اس نے سبھی کو کنفیوز کرتا تھا۔ اب فلیپیز میں رہنے والے ایک جوڑے نے اپنے بیٹے کا کافی انوکھا نام رکھا ہے ۔ اس نام کو بولنے کی کوشش میں ابھی تک 50 ہزار سے زیادہ لوگ ناکام ہوچکے ہیں ۔


27 اپریل کو پیدا ہوئے ایک بچے کا نام اس کے والدین نے Ghlynnyl Hylhyr Yzzyghyl Mampuan Buscato رکھا ہے ۔ اس میں ایک بھی vowel کا استعمال نہیں کیا گیا ہے ۔ نام کو انوکھا بنانے کی کوشش میں اس کو انتہائی مشکل بنادیا گیا ہے ۔ حالانکہ بچے کے گھر والے بھی اس کا نام نہیں پکار پا رہے ہیں ، جس کی وجہ سے انہوں نے بچے کو consonant رکھ دیا ہے ۔ سبھی بچے کو کانسونینٹ بلاتے ہیں ۔


بچے کے والد کے دوست نے اس کا پیدائش سرٹیفکیٹ فیس بک پر اپ لوڈ کیا ہے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے اس پوسٹ کو 50 ہزار سے زیادہ مرتبہ شیئر کردیا گیا ہے ۔ لوگ بچے کا نام بلانے کی کوشش کررہے ہیں ، لیکن کوئی بھی اس میں کامیاب نہیں ہوپایا ہے ۔ وہیں بچے کے والد کا کہنا ہے کہ جب اس کا بیٹا بڑا ہوجائے گا تب وہ اس کو اس کا نام لینا سکھائیں گے۔


گھر پر سب کے ہیں مشکل نام

بچے کے والد کا نام Lhyrlon ہے ۔ وہیں اب بیٹے کا نام اب Ghlynnyl رکھا گیا ہے ۔ بچے کے بڑے ہونے کے بعد اس کو نام کا مطلب اور ایسا نام رکھے جانے کی وجہ بتائی جائے گی ۔ فی الحال لوگوں کو اس نام کی اسپیلنگ تک یاد کرنے میں پریشانی ہورہی ہے ۔ حالانکہ انوکھا نام ہونے کی وجہ سے یہ نام وائرل ہورہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 09, 2021 08:05 PM IST