ہوم » نیوز » عالمی منظر

ماں بننے کی خوشخبری دینے کیلئے بیوی نے شوہر کے ساتھ کرڈالا ایسا گھنونا کام، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے لگادی پھٹکار

Shocking Pregnancy Surprise: دراصل ایک فیس بک پیج Sarcasm نے نو جولائی کو ایک ویڈیو پوسٹ کیا ، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون بہت خوش نظر آرہی ہے ۔ جانکاری کے مطابق خاتون اس لئے خوش ہے کیونکہ اس نے اپنا پریگنینسی ٹیسٹ کیا اور اس کو پتہ چلا کہ وہ ماں بننے والی ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ ویڈیو کے کیپشن میں پریگنینسی سرپرائز لکھا ہوا ہے ۔

  • Share this:
ماں بننے کی خوشخبری دینے کیلئے بیوی نے شوہر کے ساتھ کرڈالا ایسا گھنونا کام، ویڈیو دیکھ کر لوگوں نے لگادی پھٹکار
(Image- Sarcasm video grab)

جب بھی کسی خاتون کو پتہ چلتا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے تو یہ خوشخبری سب سے پہلے وہ اپنے شوہر کو دینا چاہتی ہے ۔ ایسی خوشخبری شیئر کرنے کا انداز ہر خاتون کا الگ الگ ہوتا ہے ۔ کوئی خاتون براہ راست اپنے شوہر کو پوری بات بتا دیتی ہے تو کوئی سرپرائز کے ذریعہ اس بات کو سامنے رکھتی ہے ۔ ایک خاتون نے ایسے ہی اپنے شوہر کو سرپرائز دے کر حاملہ ہونے کی خبر شیئر کرنے کی کوشش کی ، لیکن اس کے طریقہ کو جان کر آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے ۔


دراصل ایک فیس بک پیج Sarcasm نے نو جولائی کو ایک ویڈیو پوسٹ کیا ، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون بہت خوش نظر آرہی ہے ۔ جانکاری کے مطابق خاتون اس لئے خوش ہے کیونکہ اس نے اپنا پریگنینسی ٹیسٹ کیا اور اس کو پتہ چلا کہ وہ ماں بننے والی ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ ویڈیو کے کیپشن میں پریگنینسی سرپرائز لکھا ہوا ہے ۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کے ہاتھ میں ایک پریگنینسی ٹیسٹ کٹ بھی ہے ، جس کے بعد دکھایا گیا ہے کہ وہ آئس کریم اسٹک کی جگہ اسی پریگنینسی ٹیسٹ کٹ کا استعمال کرتی ہے اور Popsicle کو جمنے کیلئے فریزر میں رکھ دیتی ہے ۔ آدھے گھنٹے کے بعد خاتون اس آئس کریم کو فریزر سے باہر نکالتی ہے اور تھوڑی دور بیٹھے اپنے شوہر کو کھانے کیلئے دیدیتی ہے ، جس کے بعد اس کا شوہر اس سے بھی وہ Popsicle کھانے کیلئے پوچھتا ہے ، لیکن وہ منع کردیتی ہے ۔


ویڈیو میں آگے دیکھایا گیا ہے کہ خاتون کا شوہر آئس کریم کھا رہا ہوتا ہے اور تھوڑی دیر بعد آئس کریم اسٹک کی جگہ کچھ اور دیکھ کر تھوڑا حیران ہوجاتا ہے ۔ اس چیز کو دیکھنے کیلئے وہ جلدی جلدی بچی ہوئی آئس کریم کھانے لگتا ہے ۔ پھر اس کو جو دکھائی دیتا ہے ، اس کو دیکھ کر وہ کچھ سمجھ نہیں پاتا ہے اور اپنی بیوی طرف دیکھنے لگتا ہے ۔ یہ دیکھ کر اس کے ساتھ میں بیٹھی اس کی بیوی جوش میں بتاتی ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے ، جس کے بعد شوہر اس پریگنینسی کٹ کی طرف دیکھ کر کہتا ہے کہ یہ بہت گھنونا ہے ۔



وہ پھر اپنی بیوی سے پوچھتا ہے کہ کیا اس نے اس ٹیسٹ کٹ پر پیشاب کیا ہے تو ان کی بیوی ہاں میں جواب دیتی ہے ۔ حالانکہ کچھ ہی سکینڈ بعد شوہر پوچھتا ہے کہ کیا میں باپ بننے والا ہوں ، اس کی بیوی سر ہلا دیتی ہے ، جس کے بعد وہ کہتا ہے کہ مجھے عجیب محسوس ہورہا ہے اور پھر اپنی بیوی کو گلا لگا لیتا ہے ۔

آپ کو بتادیں کہ میم پیج Sarcasm کے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کئے گئے اس ویڈیو کو دیکھنے والے لوگوں نے کہا کہ انہیں اس کو دیکھ کر الٹی کرنے کا من کررہا ہے ۔ وہیں کئی لوگ اس کو گھنونا ویڈیو بتارہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ خوشخبری دینے کا یہ کونسا طریقہ ہے ۔ اب تک اس ویڈیو کو ساڑھے تین ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ جانکاری کے مطابق یہ ویڈیو تفریح کیلئے بنایا گیا ویڈیو ہے ۔

 
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2021 06:09 PM IST