ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا ٹیکہ لگوا چکے لوگوں کو اپنے پاس بھٹکنے بھی نہیں دیتی ہے یہ خاتون، وجہ جان کر چونک جائیں گے

Corona Vaccine : کورونا ویکسین کو لے کر ایک خاتون کی عجیب و غریب الرجی دیکھ کر سبھی حیران ہیں ۔ پیشے سے ہیئر ڈریسر خاتون ویکسین لگوا چکے لوگوں کے بال ہی نہیں کاٹتی ہے ۔

  • Share this:
کورونا ٹیکہ لگوا چکے لوگوں کو اپنے پاس بھٹکنے بھی نہیں دیتی ہے یہ خاتون، وجہ جان کر چونک جائیں گے
کورونا ٹیکہ لگوا چکے لوگوں کو اپنے پاس بھٹکنے بھی نہیں دیتی ہے یہ خاتون، جانئے کیوں (Credit- Instagram)

کورونا ویکسین کو لے کر لوگوں میں تذبذب برقرار ہے ۔ یہ صرف ہندوستان ہی نہیں بیرون ممالک میں بھی ہے ۔ تبھی تو آسٹریلیا کی ایک ہیئر ڈریسر  (Pregnant Hairdresser) کی عجیب و غریب اپیل سرخیاں بٹور رہی ہے ۔ اس خاتون نے اپیل کی ہے کہ کورونا ویکسینیٹڈ لوگ (Corona Vaccinated People) اس سے بال کٹوانے کیلئے بالکل بھی نہ آئیں ، کیونکہ یہ اس کو ٹھیک نہیں لگتا ہے ۔


اتنا ہی نہیں حاملہ ہیئر ڈریسر Abi Locock  نے فیس بک کے ذریعہ پروٹیکٹ مائی فیملی نام سے ایک اپیل بھی کی ہے ۔ اس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووڈ ویکسینیشن کرا چکے لوگوں کے بال نہیں کاٹ سکتی ۔ آسٹریلیا کی اس ہیئر ڈریسر کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکہ لگوا چکے لوگوں کے ساتھ آرام دہ محسوس نہیں کرتی ہیں ۔


Abi Locock بنبری کے Sweeney Todd Barber’s Shop میں کام کرتی ہیں اور اس نے اپنے بزنس اکاونٹ کے ذریعہ لوگوں سے یہ اپیل کی ہے ۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ میں جن صارفین کو اب بھی سروس دے رہی ہوں ، ان سے میری اپیل ہے کہ اگر آپ نے کورونا ویکسین لگوائی ہے تو براہ کرم اپنا اپوائنمنٹ رد کردیں ۔ کیونکہ میں کووڈ ویکسینیٹڈ لوگوں کے ساتھ آرام دہ محسوس نہیں کرتی ، مجھے وہی کرنا ہوگا جو میرے اور میرے کنبہ کیلئے ٹھیک ہے ، میں مسلسل تعاون کیلئے سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں ، مجھے کافی دکھ ہے کہ یہ فیصلہ لینا پڑ رہا ہے ۔


خاتون کی فیس بک پوسٹ دیکھ کر لوگوں کا دماغ چکرا گیا ۔ انہیں سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ آخر کیسے یہ خاتون ویکسین نہ لگوانے کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔ آسٹریلیا کے وزیر صحت نے خود اس معاملہ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت غلط ہے ۔ ہم لوگوں کو سائنس کی جانب سے لے جانا چاہتے ہیں ۔ آپ خود ویکسینیشن کرائیے اور اپنے کنبہ اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنائیے ۔ یہ انتہائی خطرناک سوچ ہے ۔

حالانکہ کچھ لوگوں نے خاتون کی حمایت بھی کی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین اب بھی ٹرائل اسٹیج پر ہے ، ایسے میں کوئی بھی اپنے تحفظ کیلئے وہ قدم اٹھا سکتا ہے ، جو اس کو صحیح لگتا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 25, 2021 01:51 PM IST