ہوم » نیوز » عالمی منظر

اپنے گندے انڈرویئر بیچ رہی ہے یہ شہزادی ، خریدنے کیلئے لگی بھیڑ ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

سوشل میڈیا پر یوکے کی شہزادی ایمیلیا کے ذریعہ اپنے انڈرویئر کی سیل کی خبر کافی سرخیوں میں ہے ۔ ایمیلیا ان کپڑوں کو آن لائن بیچ رہی ہے ، جس میں انہیں کبھی پبلک میں دیکھا گیا تھا ۔

  • Share this:
اپنے گندے انڈرویئر بیچ رہی ہے یہ شہزادی ، خریدنے کیلئے لگی بھیڑ ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران
اپنے گندے انڈرویئر بیچ رہی ہے یہ شہزادی ، خریدنے کیلئے لگی بھیڑ ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

اگر آپ کے پاس پیسے ہیں اور وہ بھی بے پناہ تو آپ کیا کریں گے ؟ ظاہر سی بات ہے کہ پیسے ہونے پر لوگ اپنی سہولیات کی تمام چیزیں انتہائی آسانی سے جمع کرلیتے ہیں ، لیکن اگر آپ کو پتہ چلے کہ کسی ملک کی شہزادی پیسوں کیلئے اپنے گندے انڈرگارمنٹس بیچ رہی ہے تو ؟ آپ کو لگے گا کہ ہم مذاق کررہے ہیں ؟ لیکن یہ بات بالکل سچ ہے ۔ یوکے کے راج گھرانے کی گدی کی 38 ویں نمبر کی دعویدار ایمیلیا آن لائن اپنے انڈر ویئر بیچ رہی ہے ۔ وہ اپنے برا کے علاوہ اسپیگیتی اور دیگر ڈیزائنر انڈر ویئرس بیچ رہی ہے ۔ خود ایمیلیا نے ایسا کرنے کی وجہ کا انکشاف کیا ہے ۔


سوشل میڈیا پر یوکے کی شہزادی ایمیلیا کے ذریعہ اپنے انڈرویئر کی سیل کی خبر کافی سرخیوں میں ہے ۔ ایمیلیا ان کپڑوں کو آن لائن بیچ رہی ہے ، جس میں انہیں کبھی پبلک میں دیکھا گیا تھا ۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ان کی ایک برالیٹ کو سیل پر لگایا گیا ۔ اس برالیٹ کو کچھ وقت پہلے ہی ایمیلیا نے ایک پروگرام کے دوران پہنا تھا ۔ لوگ شہزادی کے پہنے کپڑوں کو خریدنے کیلئے کافی پرجوش ہیں اور فورا ہی ان کے کپڑے آوٹ آف اسٹاک ہوجارہے ہیں ۔


24 سال کی ایمیلیا پرنس ہیری اور پرنس چارلس کی کزن ہیں اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ وہ ان دنوں آن لائن اپنے کپڑے بیچ رہی ہیں ۔ ان میں ان کے ذریعہ پہنے گئے جینس سے لے کر ان کی برا تک شامل ہیں ۔ جن کپڑوں کو ایمیلیا لاکھوں میں ڈیزائن کر کے ایک مرتبہ پہنتی ہیں ، انہیں آن لائن چند پیسوں میں فروخت کردیتی ہیں ۔ ایمیلیا ماڈلنگ کرتی ہیں ۔ شاہی گھرانے سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ظاہر سی بات ہے کہ انہیں پیسوں کی کوئی کمی نہیں ہے ، جس کی وجہ سے لوگ حیران ہیں کہ ایک شہزادی اپنے کپڑے کیوں بیچ رہی ہیں ۔


ایمیلیا نے اس کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کپڑے ڈیزائنر ہوتے ہیں ، لیکن شاہی گھرانہ سے ہونے کی وجہ سے انہیں اپنے پبلک ایپیریئنس کا خاص دھیان رکھنا پڑتا ہے ۔ کئی مرتبہ کپڑے دوبارہ پہننے پر لوگ انہیں ٹرول کرنے لگتے ہیں ، جو صحیح نہیں ہے ۔ لیکن کنبہ کا خیال رکھتے ہوئے وہ اپنے کپڑے دوبارہ نہیں پہنتی ہیں ، جس کی وجہ سے ان کے پاس کپڑوں کا ڈھیر لگ جاتا ہے ۔ اسی اسٹاک کو ختم کرنے کیلئے وہ کپڑے بیچ رہی ہیں ۔ وہ انتہائی کم قیمت پر انہیں فروخت کررہی ہیں ۔ ساتھ ہی ان سے ہوئی انکم کو ایمیلیا عطیہ کردیتی ہیں ۔

ماڈلنگ کی دنیا میں کما رہی ہیں نام

سال 2017 میں ایمیلیا کو شاہی کنبہ کی سب کی خوبصورت رکن کا خطاب ملا تھا ۔ اس کے بعد ایمیلیا نے کئی مشہور ماڈلنگ ایجنسی کے ساتھ ٹائی اپ کیا ۔ ساتھ ہی یہ شہزای انسٹاگرام پر کافی سرگرم رہتی ہے ۔ اگر آپ بھی اس شہزادی کے کپڑے خریدنا چاہتے ہیں تو اس کو آن لائن خرید سکتے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 13, 2021 05:10 PM IST