ہوم » نیوز » عالمی منظر

لڑکیوں کا پیار پانے کیلئے 'شیطان' بن گیا شخص ، لاکھوں خرچ کرکے کیا ایسا کام ، جان کر رہ جائیں گے دنگ

برازیل کے ساو پاولو میں رہنے والے ریناٹو (Renato de Santa) کو حقیقی زندگی میں شیطان کی طرح نظر آنے کی چاہت ہے ۔ اس کیلئے اس نے ابھی تک لاکھوں روپے خرچ کردئے ہیں ۔ اس نے اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے ہر حد پار کردی ہے ۔

  • Share this:
لڑکیوں کا پیار پانے کیلئے 'شیطان' بن گیا شخص ، لاکھوں خرچ کرکے کیا ایسا کام ، جان کر رہ جائیں گے دنگ
لڑکیوں کا پیار پانے کیلئے 'شیطان' بن گیا شخص ، لاکھوں خرچ کرکے کیا ایسا کام

دنیا میں کئی طرح کے لوگ آپ کو مل جائیں گے ۔ جہاں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ انہیں میک اپ تک سے الرجی ہوتی ہے تو کچھ اپنے لکس کو لے کر کافی پاگل ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگ نہ صرف میک اپ بلکہ سرجری ، ٹیٹو اور نہ جانے کیا کیا کرا کر اپنے جسم میں تبدیلی کرواتے رہتے ہیں ۔ آج کے وقت میں جسم میں تبدیلی کے کئی شوقین آپ کو دیکھنے کو مل جائیں گے ۔ جہاں کچھ لڑکیاں باربی ڈال بننے کی خواہش رکھتی ہیں تو وہیں کچھ لڑکے سرجری کے ذریعہ ماچو لک اپناتے ہیں ، لیکن ہم جس شخص کی بات کررہے ہیں ، اس کو 'شیطان' بننے کا شوق ہے ۔


برازیل کے ساو پاولو میں رہنے والے ریناٹو کو حقیقی زندگی میں شیطان کی طرح نظر آنے کی چاہت ہے ۔ اس کیلئے اس نے ابھی تک لاکھوں روپے خرچ کردئے ہیں ۔ اس نے اپنی خواہش پوری کرنے کیلئے ہر حد پار کردی ہے ۔ جہاں اس نے اپنے پورے جسم میں کئی ٹیٹو بنوائے ہیں ، وہیں اس نے زبان کو بھی بیچ سے کٹوا لیا ہے ۔ ساتھ ہی اپنی آنکھوں کی پتلیوں میں بھی ٹیٹو بنوا لیا ہے ۔ اب اتنے سے بھی اس کو اطمیان نہیں ہوا ، تو اس نے اب اپنے کان اور چہرے کی جلد چھلوادی ہے ۔ اس کے پیچھے اس نے کافی حیران کن وجہ بتائی ہے ۔


ریناٹو نے ابھی تک اپنے جسم میں کئی مرتبہ تبدیلیاں کروائی ہیں ۔ اس میں اپنی آنکھوں کی پتلیوں میں موڈیفکیشن شامل ہے ۔ اس کے علاوہ اس نے اپنی پیشانی پر سینگ لگوائی ہیں ۔ اس نے سانپ کی طرح اپنی زبان بھی بیچ سے کٹوالی ہے ۔ حال ہی میں اس نے اپنے منہ اور کان کے پیچھے سے جلد چھلوا لی ۔ 41 سال کے اس ریپر نے بتایا کہ ایسا اس نے گلاسگو اسمائل پانے کیلئے کیا ہے ۔ اس نے اس سے پہلے اپنی پیشانی کے کنارے کی جلد پر 666 لکھوایا تھا ۔


41 سال کے اس ریپر نے بتایا کہ اس نے اپنے جسم کو موڈیفائی کرتے رہنا کافی پسند ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ برازیل کی کئی لڑکیوں کو اس کا لک ٹرن آن کرتا ہے ۔ اس نے بتایا کہ ابھی تک کئی لڑکیاں اس کے شیطان کے لک کی تعریف کرچکی ہیں ۔ ابھی وہ اور ایکسٹریم تک جانا چاہتا ہے ۔ اس نے 1996 سے ہی اپنا ٹرانفارمیشن شروع کیا تھا ۔ اب وہ اپنی پوری پیشانی کی جلد ہٹانا چاہتا ہے ۔ آدھی جلد ہٹوا لی ہے ، جس کے زخم اب بھرنے لگے ہیں ۔ اس نے بتایا کہ پیشانی پر 666 لکھوانے کے بعد کئی دنون تک وہ درد میں رہا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 24, 2021 06:30 PM IST