ہوم » نیوز » عالمی منظر

رات کو شراب کے نشے میں شوہر کے منہ پر بیٹھ گئی 101 کلو کی بیوی ، ہوگئی ایسی حالت ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

لڑائی کے درمیان میں ہی اپنے شوہر سے معافی منگوانے کیلئے خاتون اس کے منہ پر بیٹھ گئی ، لیکن شوہر اس کی وجہ سے سانس نہیں لے سکا اور اس کی موت ہوگئی ۔

  • Share this:
رات کو شراب کے نشے میں شوہر کے منہ پر بیٹھ گئی 101 کلو کی بیوی ، ہوگئی ایسی حالت ، جان کر اڑجائیں گے ہوش
رات کو شراب کے نشے میں شوہر کے منہ پر بیٹھ گئی 101 کلو کی بیوی ، ہوگئی ایسی حالت ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

جوڑوں کے درمیان لڑائی جھگڑے تو ہوتے ہی رہتے ہیں ، کئی مرتبہ لڑائیاں کافی زیادہ بڑھ جاتی ہیں اور اس کے انجام ک بارے میں کوئی سوچتا بھی نہیں ہے ۔ ایسا ہی ایک واقعہ روس کے Novokuznetsk  شہر میں رہنے والے ایک جوڑے کے ساتھ پیش آیا ۔ اس جوڑے کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا ۔ لڑائی کے درمیان میں ہی اپنے شوہر سے معافی منگوانے کیلئے خاتون اس کے منہ پر بیٹھ گئی ، لیکن شوہر اس کی وجہ سے سانس نہیں لے سکا اور اس کی موت ہوگئی ۔ جب تھوڑی دیر کیلئے اس کے شوہر نے جواب دینا بند کردیا تب خاتون اس کے منہ سے اٹھی ، لیکن تب تک شوہر اس دنیا کو چھوڑ کر جا چکا تھا ۔


روس میں رہنے والی Tatyana O کے اوپر اپنے شوہر کے قتل کا الزام لگا ہے ۔ 101 کلو کی اس خاتون کے وزن کی وجہ سے اس کے شوہر کی جانچ چلی گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے شوہر Aidar نے اپنے جان کیلئے اس سے بھیک مانگی تھی ، لیکن خاتون کافی غصے میں تھی ۔ بحث کے دوران وہ شوہر کے منہ پر بیٹھ گئی اور اٹھنے سے انکار کردیا ۔ اسی وقت سانس رکنے کی وجہ سے اس شخص کی موت ہوگئی ۔


واقعہ کے بعد جوڑے کی بیٹی نے سب سے پہلے والد کی لاش دیکھی تھی ۔ روس کے Novokuznetsk شہر میں رہنے والی اس فیملی کے ساتھ ہوئے اس واقعہ کو لے کر خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا ارادہ قتل کا نہیں تھا ، وہ صرف اپنے شوہر کو خاموش کرنا چاہتی تھی ۔ اس کا شوہر لڑتے ہوئے مسلس بولے ہی جارہا تھا ۔ اس کا منہ بند کرنے کیلئے وہ اس کے اوپر چڑھ بیٹھی تھی ، لیکن اس کو اندازہ نہیں تھا کہ اس سے اس کی موت ہوجائے گی ۔


پہلے تو خاتون نے کسی کو معاملہ کی سچائی نہیں بتائی ۔ تاہم اس کے بعد جب میڈیکل رپورٹ آئی تو اس میں انکشاف ہوا کہ شخص کی موت سانس رکنے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ پھر خاتون نے بتایا کہ رات میں دونوں بیٹھ کر شراب پی رہے تھے اور اسی دوران کسی بات پر ان کی بحث شروع ہوگئی ۔ بات اتنی بگڑ گئی کہ دونوں ایک دوسرے پر کئی الزامات لگانے لگے ۔ اسی درمیان خاتون کو غصہ آگیا اور وہ اپنے شوہر کے منہ پر چڑھ کر بیٹھ گئی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 19, 2021 11:49 PM IST