உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی نہیں معشوقہ بننے کی شوقین ہے یہ خاتون، کروا چکی ہے سینکروں مردوں کا طلاق، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ

    بیوی نہیں معشوقہ بننے کی شوقین ہے یہ خاتون، کروا چکی ہے سینکروں مردوں کا طلاق، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    بیوی نہیں معشوقہ بننے کی شوقین ہے یہ خاتون، کروا چکی ہے سینکروں مردوں کا طلاق، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    خود کو سیریل مسٹریس کہنے والی 49 سال کی گوینیتھ لی نے انکشاف کیا کہ وہ شادی شدہ مردوں کے ساتھ ہی ریلیشن شپ بنانا پسند کرتی ہے ۔ اس کو یہ سوچ کر زیادہ مزہ آتا ہے کہ جس کے ساتھ وہ سو رہی ہے وہ کسی اور کا شوہر ہے ۔

    • Share this:
      عام طور پر آپ نے دیکھا یا سنا ہوگا کہ پیار کے معاملہ میں خواتین کافی جذباتی ہوتی ہیں ۔ اپنے پارٹنر کے تئیں وفاداری خواتین میں سب سے زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے ۔ وہ اپنے پیار کو کسی کے ساتھ شیئر کرنا نہیں چاہتی ہیں ، لیکن آج ہم جس خاتون کی بات کررہے ہیں وہ کسی کی بیوی بننے کی بجائے معشوقہ بننا زیادہ پسند کرتی ہے ۔ اس خاتون کو شادی شدہ مردوں کے ساتھ رومانس کرنے کا شوق ہے ۔ ابھی تک اس کی وجہ سے کئی لوگوں کا طلاق ہوچکا ہے ۔ خاتون نے اس کا انکشاف خود کیا ہے ۔

      خود کو سیریل مسٹریس کہنے والی 49 سال کی گوینیتھ لی نے انکشاف کیا کہ وہ شادی شدہ مردوں کے ساتھ ہی ریلیشن شپ بنانا پسند کرتی ہے ۔ اس کو یہ سوچ کر زیادہ مزہ آتا ہے کہ جس کے ساتھ وہ سو رہی ہے وہ کسی اور کا شوہر ہے ۔ دی سن کو دئے ایک انٹرویو میں لی نے کہا کہ اس کو اپنے گھر پر بیٹھ کر بور ہونے سے کہیں زیادہ مزہ کسی اور کے شوہر کے ساتھ وقت گزارنے میں آتا ہے ۔ یہ سوچ کر ہی اس کا جوش کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔

      انٹرویو میں لی نے اپنی زندگی سے وابستہ کئی تفصیلات بھی بتائیں ۔ لی کا 2017 میں اپنے چار سال پرانے عاشق سے بریک اپ ہوا تھا ۔ اس کے عاشق نے لی کے کئی شادی شدہ مردوں کے ساتھ معاشقہ ہونے کی وجہ سے رشتہ توڑ دیا تھا ۔ اس کے بعد لی کبھی کسی کے ساتھ سنجیدہ ریلیشن شپ میں نہیں آئی ۔ اس نے کئی مشہور کاروباری اور صنعت کار کے ساتھ معاشقہ کا انکشاف کیا ۔ اس نے بتایا کہ یہ لوگ اس کو مہنگے تحائف دیتے ہیں ، جس کی وجہ سے وہ شان و شوکت کے ساتھ زندگی گزارتی ہے ۔

      انٹرویو میں لی نے اپنی زندگی سے وابستہ کئی تفصیلات بھی بتائیں ۔
      انٹرویو میں لی نے اپنی زندگی سے وابستہ کئی تفصیلات بھی بتائیں ۔


      ابھی تک لی کی وجہ سے کئی شادی شدہ مردوں کا طلاق ہوچکا ہے ، لیکن لی کا کہنا ہے کہ اس کو اس بات کا نہ کوئی افسوس ہے اور نہ ہی اس کو اس کی شرم ہے ۔ اس نے دی سن کو دئے انٹرویو میں کہا کہ اس کو نارمل زندگی پسند نہیں ہے ، اس کو مزہ آتا ہے جب مرد اس کا نام کسی اور نام سے محفوظ کرتے ہیں یا جھوٹ بول کر اس سے ملنے آتے ہیں ۔ لوگ اس کو مہنگے ریستوراں میں لے جاتے ہیں اور چھپ کر بیوی کے سامنے اس کو میسیج کرتے ہیں ۔

      لی نے اپنے ماضی کے بارے میں بھی بات کی ۔ اس نے بتایا کہ جب وہ 31 سال کی تھی ، تب اس کے شوہر کی موت کینسر سے ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد وہ کافی تنہا ہوگئی تھی ۔ رفتہ رفتہ اس نے دوسری چیزوں میں خوشیاں تلاش کرنی شروع کردی ۔ اس میں ایک شادی شدہ مردوں سے معاشقہ بھی شامل تھا ۔ اس نے پہلے نارمل پارٹنر تلاش کرنے کی کوشش کی ، لیکن اس کو کوئی اچھا نہیں لگا ۔ اس کے بعد اس نے یہ طریقہ اپنایا ۔ لی کا کہنا ہے کہ لوگ اس کو جج کرتے ہیں ۔ کئی لوگ اس کو گالیاں دیتے ہیں ، لیکن یہ اس کی زندگی ہے ۔ اس کو وہ اپنی مرضی سے جینا چاہتی ہے اور جی رہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: