உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عاشق کو گھر لاتے ہی لڑکی کا ہوجاتا ہے بریک اپ ، ماں کو دیکھتے ہی بیٹی کو چھوڑدیتا ہے ہر لڑکا، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

    عاشق کو گھر لاتے ہی لڑکی کا ہوجاتا ہے بریک اپ ، ماں کو دیکھتے ہی بیٹی کو چھوڑدیتا ہے ہر لڑکا، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران . تصویر : ٹک ٹاک ۔

    عاشق کو گھر لاتے ہی لڑکی کا ہوجاتا ہے بریک اپ ، ماں کو دیکھتے ہی بیٹی کو چھوڑدیتا ہے ہر لڑکا، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران . تصویر : ٹک ٹاک ۔

    ٹک ٹاک (Tiktok) پر ایک لڑکی نے اپنا غم شیئر کیا ہے ۔ یہ لڑکی جب کبھی اپنے کسی بوائے فرینڈ کو گھر لاتی ہے تو اس کا بریک اپ (Mother Beauty Responsible Fr Daughter Breakup) ہوجاتا ہے ، جس کی وجہ اس کی مان بن جاتی ہے ۔

    • Share this:
      ماں اور بیٹی کا رشتہ دنیا میں سب سے نزدیکی مانا جاتا ہے ۔ ماں ہر حال میں اپنی بیٹی کی خوشیوں کی دعا مانگتی ہے ۔ شاید ہی کوئی ماں ہوگی جو چاہے گی کہ اس کی وجہ سے اس کی بیٹی کی زندگی میں کوئی پریشانی آئے ۔ لیکن ٹک ٹاس اسٹار الیسا کنبر نے لوگوں کو بتایا کہ اس کی لو لائف اس کی ماں کی وجہ سے خراب ہورہی ہے ۔ 26 سال کی الیسا کی ماں اس سے 20 سال بڑی ہے ، لیکن ماں کی خوبصورتی کی وجہ سے الیسا کا بریک اپ ہوجاتا ہے ۔

      امریکہ کے اٹاہ میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا ہے کہ اس کی ماں کافی جوان نظر آتی ہے ۔ جب کبھی الیسا اپنے کسی بوائے فرینڈ کو گھر لے کر آتی ہے تو وہ اس کو چھوڑ کر اس کی ماں کا دیوانہ ہوجاتا ہے ۔ اس کے کئی بریک اپس ہوچکے ہیں کیونکہ ان لڑکوں کا دل اس سے ہٹ کر اس کی ماں پر آگیا تھا ۔ خود الیسا کافی خوبصورت ہے ، لیکن اس کی ماں اپنی عمر کے حساب سے کافی جوان اور جاذب نظر ہے ، جس کی وجہ سے لڑکے اس کے پیچھے دیوانے ہوجاتے ہیں ۔



      الیسا نے اپنے فیس بک پیج پر اپنا دکھ شیئر کیا ہے ۔ اس نے لکھا کہ ایسی تکلیف بھگوان کسی نہ کو دے ۔ کوئی لڑکی برداشت نہیں کرپائے گی کہ اس کا ہر بوائے فرینڈ اس کو اس کی ماں کی وجہ سے چھوڑ دے ۔ الیسا کی ایک بہن بھی ہے ۔ 18 سال کی لارین بھی کافی خوبصورت ہے ، لیکن بات اگر دونوں کی ماں کی کریں تو وہ لڑکوں کے درمیان سب سے زیادہ مشہور ہے ۔ حال ہی میں الیسا نے اپنی ماں اور بہن کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی تھی ، جس کو دیکھ کر لڑکوں نے سب سے ان کی ماں کی تعریف کی ۔



      الیسا نے سوشل میڈیا پر لوگوں سے کہا کہ اپنی ماں سے بوڑھی دکھنا دنیا میں سب سے زیادہ برا ہوتا ہے ۔ کوئی بھی اگر الیسا کو اس کی ماں کے ساتھ دیکھتا ہے تو اس کی چھوٹی بہن سمجھ بیٹھتا ہے ۔ الیسا پیشہ سے فیشن ڈیزائنر بھی ہے ۔ وہ اپنے ڈیزائن کئے ہوئے کپڑوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے ۔ لیکن جب اس کی ماں اس کے آوٹ فٹ کو پروموٹ کرتی ہے تب اس کی فروخت بڑھ جاتی ہے ۔ ماں کی وجہ سے ابھی تک سنگل الیسا کی کہانی پر لوگوں نے کافی کمنٹ کئے ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ ہاٹ ماں ہونے کا یہی انجام ہوتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: