ہوم » نیوز » عالمی منظر

انجانے میں کسی اور کی گاڑی میں جا بیٹھا شخص ، پھر کچھ ایسا ہوا کہ اڑ گئے ہوش

کیون نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے ، اس میں دکھایا گیا ہے کہ پہلے وہ کار کی کھڑکی سے باہر کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ سب کچھ تب تک ٹھیک رہتا ہے جب تک وہ یہ نہیں دیکھ پاتے کہ ان کی سائیڈ والی سیٹ پر کوئی انجام بوڑھی خاتون بیٹھی ہوئی ہے ۔

  • Share this:
انجانے میں کسی اور کی گاڑی میں جا بیٹھا شخص ، پھر کچھ ایسا ہوا کہ اڑ گئے ہوش
انجانے میں کسی اور کی گاڑی میں جا بیٹھا شخص ، پھر کچھ ایسا ہوا کہ اڑ گئے ہوش ۔ (Image: tiktok.com/@therealkevo2)

کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ اسکول میں اپنی کلاس کی جگہ دوسری کلاس میں چلے گئے ہوں؟ اس وقت جیسا محسوس ہوتا ہے ویسا ہی کچھ ٹک ٹاک یوزر کیون وائریڈو کے کو محسوس ہوا جب وہ غلطی سے کسی اور کی گاڑی میں جا کر بیٹھ گئے ۔


دراصل کیون نے جو ویڈیو شیئر کیا ہے ، اس میں دکھایا گیا ہے کہ پہلے وہ کار کی کھڑکی سے باہر کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ سب کچھ تب تک ٹھیک رہتا ہے جب تک وہ یہ نہیں دیکھ پاتے کہ ان کی سائیڈ والی سیٹ پر کوئی انجام بوڑھی خاتون بیٹھی ہوئی ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ کیون نے @therealkevo2  نام کے یوزر نیم سے بنے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر جو ویڈیو شیئر کیا ہے وہ اس واقعہ کا ہے ، جو ان کے ساتھ اس وقت پیش آیا ، جب وہ اپنی دادی کو ڈاکٹر کے پاس اسپتال لے کر گئے تھے ۔ جانکاری کے مطابق ان کی دادی اسپتال جانے کے بعد اپنا نمبر آنے پر ڈاکٹر کے آفس میں اندر چلی گئی تھیں اور کیون کو باتھ روم جانا تھا وہ اس عمارت میں بنے بیت الخلا کا استعمال کرنے چلے گئے ، لیکن جب وہ باہر نکلے تو اس کو یہ سمجھ نہیں آیا کہ وہ اسپتال میں کس دروزانے آئے تھے اور اس کو کہاں سے باہر جانا ہے ، اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس طرف جائیں گے ، جہاں لگ رہا تھا کہ انہوں نے اپنی کار پارک کی ہے ۔


جانکاری کے مطابق اسپتال سے باہر نکل کر کیون پارکنگ میں پہنچے اور گاڑی کا دروازہ کھول کر جلدی سے اس کے اندر بیٹھ گئے ۔ دراصل اس دوران بہت تیز بارش ہورہی تھی تو وہ ڈرائیور سیٹ پر بیٹھ کر باہر کی طرف دیکھنے لگے ، لیکن جب اچانک انہوں نے دوسری طرف دیکھا جہاں پیسنجر سیٹ پر ایک بوڑھی خاتون بیٹھی ہوئی تھی ، جو کہ اس کی دادی نہیں تھی ، تب وہ گھبرا گئے ۔ کچھ ہی سکینڈ میں ان کو احساس ہوا کہ وہ جس کار میں بیٹھے ہیں وہ ان کی نہیں ہے اور تب وہ مزید ڈر گئے ۔ کیون نے کہا کہ وہ اس کیلئے کسی برے خواب سے کم نہیں تھا۔


یہ ویڈیو دیکھنے والوں نے اس سے پوچھا کہ وہ کسی اور کی کار سے نکل کر جانے کی بجائے ویڈیو کیوں بنانے لگے تو کیون نے کہا کہ اگر وہ صرف یہ سب بتاتے تو کوئی اس پر یقین نہیں کرتا ۔ حالانکہ کئی لوگوں نے کمنٹ کرکے کہا کہ انہیں ابھی بھی ان کی باتوں پر یقین نہیں ہے ۔ کئی لوگ ویڈیو کو دیکھ کر بہت ہنس رہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2021 04:37 PM IST