ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایک ساتھ حاملہ ہوئیں تین بہنیں ، اس طرح کی تھی بچے پیدا کرنے کی پلاننگ ، جان کر رہ جائیں گے حیران

امریکہ کی تین بہنوں (Triplets in US) کا ایک ساتھ حاملہ ہونا کافی انوکھا ہے ۔ ان کے بچوں کی پیدائش(Triplet Pregnancy) ایک دوسرے سے کچھ ہفتوں کے بعد ہونے والی ہے ۔ وہ اس کو لے کر کافی خوش ہیں ۔

  • Share this:
ایک ساتھ حاملہ ہوئیں تین بہنیں ، اس طرح کی تھی بچے پیدا کرنے کی پلاننگ ، جان کر رہ جائیں گے حیران
ایک ساتھ حاملہ ہوئیں تین بہنیں ، اس طرح کی تھی بچے پیدا کرنے کی پلاننگ (Photo Credit- CBS / KCAL 9)

یوں تو سبھی بھائی بہنوں میں ایک دوسرے کیلئے کافی پیار ہوتا ہے اور اگر یہ بھائی بہن جڑواں ہوں تو پیار اور بھی بڑھ جاتا ہے ۔ کچھ ایسا ہی پیار آرینج کاونٹی میں رہنے والی تین بہنوں کے درمیان ہے ۔ یہ بہنیں ایک ساتھ ہی پیدا ہوئی تھیں اور اب ان کے بچے بھی ایک ساتھ ہی اس دنیا میں آنے جارہے ہیں ۔ ہم شکل نظر آنے والی تینوں بہنوں کی پریگنینسی ان دنوں سرخیوں میں ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے حاملہ ہونے کا ایک ساتھ ہی منصوبہ بنایا تھا ۔


تینوں بہنیں امریکہ کے لاس ایجنلس کی رہنے والی ہیں ۔ ان کے نام گنی ، نینا اور وکٹوریہ ہیں ۔ 35 سال کی تینوں بہنیں ایک ساتھ ہی حاملہ ہوئی ہیں اور اپنے بچوں کی پیدائش کا انتظار کررہی ہیں ۔ اس بات کو لے کر تینوں بہنیں کافی پرجوش ہیں اور امید کررہی ہیں کہ ان کے بچوں میں بھی ایسا ہی پیار ہوگا ، جیسا ان میں ہے ۔


ویب سائٹ مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق 35 سال کی گینا ، نینا اور وکٹوریہ کے بچوں کی پیدائش جولائی ، اگست اور نومبر میں ہونے جارہی ہے۔ انہیں بچوں کی پیدائش کو لے کر کافی خوشی ہے ۔ تینوں بہنیں بتاتی ہیں کہ پہلے وکٹوریا اور نینا حاملہ ہوئی تھیں ، اس کے بعد انہوں نے اپنی بہن گینا کو بھی اس بات کیلئے راضی کیا کہ وہ بھی ماں بننے کی کوشش کرے ۔ وہ آپس میں میٹرنیٹی والی ڈریسز بھی شیئر کررہی ہیں ۔


گینا بتاتی ہیں کہ وہ ان میں سے سب سے بڑی ہیں ۔ دونوں بہنوں سے چار منٹ بڑی گینا کہتی ہیں کہ وہ ایک بیٹی کو جنم دے جارہی ہیں ۔ وہیں دوسرے نمبر کی بہن نینا کہتی ہیں کہ وہ ایک بیٹے کو جنم دینے جارہی ہیں اور انہوں نے نام بھی سوچ لیا ہے ۔ تینوں بہنوں میں سب سے چھوٹی وکٹوریہ بتاتی ہیں کہ وہ بھی ایک بیٹے کو جنم دینے جارہی ہیں اور اس بات کو لے کر وہ بہت خوش ہیں ۔

تینوں بہنیں ایک ہی ڈاکٹر ڈینیل اسٹرن فیلڈ کی نگرانی میں ہیں ۔ تینوں بہنیں حمل کے دوران آنے والی پریشانیوں پر بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے اپنے تجربات شیئر کررہی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 24, 2021 07:41 PM IST