ہوم » نیوز » عالمی منظر

شادی کے چار سال بعد بچہ پیدا کرنا چاہتی تھی خاتون ، مگر سامنے آئی ایسی سچائی ، اڑگئے ہوش

Weird Relationship: خاتون نے اپنے شوہر سے جب کہا کہ وہ ماں بننا چاہتی ہے تو اس کے شوہر نے اس کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ بچہ کے بغیر بھی رہ سکتی ہے ، لیکن جب خاتون کو شوہر کی سچائی کا پتہ چلا تو اس کا دل ٹوٹ گیا ۔

  • Share this:
شادی کے چار سال بعد بچہ پیدا کرنا چاہتی تھی خاتون ، مگر سامنے آئی ایسی سچائی ، اڑگئے ہوش
شادی کے چار سال بعد بچہ پیدا کرنا چاہتی تھی خاتون ، مگر سامنے آئی ایسی سچائی ، اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

Weird Relationship: جو خواتین بچے کو جنم دے چکی ہیں وہ بتاتی ہیں کہ تمام تکالیف کے باوجود ماں بننے کا احساس یقینا بہت خاص ہوتا ہے ۔ اسی احساس کو محسوس کرنے کیلئے ایک خاتون نے اپنے شوہر سے جب کہا کہ وہ ماں بننا چاہتی ہے تو اس کے شوہر نے اس کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ بچہ کے بغیر بھی رہ سکتی ہے ، لیکن جب خاتون کو شوہر کی سچائی کا پتہ چلا تو اس کا دل ٹوٹ گیا ۔


دراصل Honey9 کے ساتھ اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا کہ اس کے بوائے فرینڈ نے اس کو ایک دن شادی کیلئے پرپوز کیا ، جس کے بعد خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں نے اپنے مستقبل کے منصوبے بھی شیئر کئے ۔ اس دوران اس کے پارٹنر نے اس سے پوچھا کہ وہ مستقبل میں بچہ پیدا کرنا چاہتی ہے یا نہیں تو خاتون نے جواب دیا کہ اگر ہوگا تو ہوگا ۔


اس کے بعد دونوں نے شادی کرلی اور تقریبا ایک سال تک بچوں کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ۔ ایک سے دو سال گزرنے کے بعد خاتون نے ماں بننے کا ارادہ کیا اور اپنے شوہر سے یہ بات شیئر کی ، جس کے جواب میں اس کے شوہر نے اس کو سمجھانے کی کوشش کی کہ بچے ہونے کے بعد دونوں گھوم نہیں پائیں گے ، لیکن خاتون اپنا ارادہ بنا چکی تھی ۔


خاتون کے مطابق اس سلسلہ میں کئی ہفتوں تک دونوں کی بحث ہوتی رہی ، جس کے بعد اس کے شوہر نے آکر اس کو بتایا کہ اس نے بھی ارادہ بنالیا ہے ، جس کے بعد وہ چھ مہینوں تک کوشش کرتے رہے اور ناکام ہونے کے بعد وہ دونوں ڈاکٹر کے پاس گئے ۔ ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ حمل ٹھہرنے میں وقت لگ جاتا ہے ۔ خاتون کے کئی ٹیسٹ کئے گئے ، جس کے بعد انہیں بتایا گیا کہ وہ ماں بن سکتی ہے اور سب کچھ ٹھیک ہے ۔

خاتون اپنے شوہر کو جھوٹ بولنے کیلئے معاف نہیں کرسکی اور طلاق لینے کا فیصلہ کیا ۔
خاتون اپنے شوہر کو جھوٹ بولنے کیلئے معاف نہیں کرسکی اور طلاق لینے کا فیصلہ کیا ۔


جانکاری کے مطابق اس کے بعد چھ مہینے اور گزر گئے ، لیکن پھر بھی خوشخبری نہیں ملنے کی وجہ سے انہوں نے پھر سے ڈاکٹر سے بات کی ، جس کے بعد یہ طے ہوا کہ خاتون کے پارٹنر کے بھی کچھ ٹیسٹ ہوں گے ، لیکن جانچ سے ایک رات پہلے خاتون کے شوہر نے اس کو یہ سچائی بتائی کہ وہ باپ نہیں بن سکتا کیونکہ اس نے اپنی پہلی شادی کے دوران نس بندی کرالی تھی ۔ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کی پہلی بیوی اور وہ بچے پیدا کرنا نہیں چاہتے تھے ۔ پارٹنر کی بات سن کر پہلے تو خاتون کو ایسا لگا جیسے اس کا شوہر کسی اور زبان میں بات کررہا ہے ۔ خاتون کا کہنا تھا کہ پورے سال کوشش کرنے کے بعد یہ جانتے ہوئے بھی کہ وہ باپ نہیں بن سکتا ، اس نے کچھ نہیں بتایا ۔

خاتون نے کہا کہ اس کا شوہر پہلے سے ہی سچائی جانتا تھا ، پھر بھی وہ خاتون کو یہ سمجھانے کی کی کوشش کررہا تھا کہ وہ بھی بچہ نہیں چاہتی ۔ جانکاری کے مطابق خاتون نے کہا کہ اس کا شوہر اس سے اسی کی بات کو لے کر کہتا تھا کہ اگر یہ ہونا ہے تو یہ ہوگا ۔ خاتون اپنے شوہر کو جھوٹ بولنے کیلئے معاف نہیں کرسکی اور طلاق لینے کا فیصلہ کیا ۔ جانکاری کے مطابق خاتون اب نیویارک میں اس صدمہ سے باہر نکلنے کیلئے تھیریپسٹ کی مدد لے رہی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 19, 2021 07:13 PM IST