ہوم » نیوز » عالمی منظر

بچے کو بچانے کیلئے بھیڑیوں سے بھر گئی بھالو کی ماں اور پھر ہوا کچھ ایسا ، ویڈیو دیکھ کر رہ جائیں گے حیران

Mama Bear Protecting Cubs : سوشل میڈیا پر ایک مادہ بھالو کا ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں بھیڑیوں نے بھالو کے بچوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی ، لیکن اپنے بچوں کو بچانے کیلئے ماں سامنے آ کھڑی ہوئی ۔

  • Share this:
بچے کو بچانے کیلئے بھیڑیوں سے بھر گئی بھالو کی ماں اور پھر ہوا کچھ ایسا ، ویڈیو دیکھ کر رہ جائیں گے حیران
بچے کو بچانے کیلئے بھیڑیوں سے بھر گئی بھالو کی ماں اور پھر ہوا کچھ ایسا ، ویڈیو دیکھ کر رہ جائیں گے حیران

ایک ماں اپنے بچے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے ، یہ بات تو آپ سب کو معلوم ہوگی ۔ لیکن کیا ایک ماں اپنے بچوں کو بچانے کیلئے خود کی جان داو پر لگا سکتی ہے ؟ یہ سوال نہیں ہے کہ بلکہ ایک ماں کے خود کو وقف کرنے کی کہانی ہے ۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک مادہ بھالو کا ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں بھیڑیوں نے بھالو کے بچوں پر حملہ (Wolves Attack Bear Cubs)  کرنے کرنے کی کوشش کی ، لیکن اپنے بچوں کو بچانے کیلئے ماں سامنے  (Mama Bear Protecting Cubs) آ کھڑی ہوئی ۔


اس کے بعد کیا ہوا یہ جاننے کیلئے آپ کو ویڈیو دیکھنا ہوگا ۔ ویڈیو کو دیکھنے سے پہلے ہم آپ کو بتادیں کہ یہ ویڈیو یو ایس اے کے ییلوسٹون نیشنل پارک (Yellowstone National Park)  کا ہے ۔ فیس بک پر اس ویڈیو کو ییلوسٹون نیشنل پارک کے ذریعہ شیئر کیا گیا ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھیڑئے بھالو کے بچوں کا پیچھا کرتے ہیں ، تبھی ان کی ماں پیچھے سے دوڑتی ہوئی آتی ہے اور بچوں کے پاس کھڑی ہوجاتی ہے ۔ بھیڑئے پھر بھی پاس آنے لگتے ہیں ، جس کے بعد ماں کھڑی ہوجاتی ہے اور حملہ کرنے کی تیاری کرتی ہے ۔ اس کے بعد کیا ہوتا ہے اس ویڈیو میں دیکھئے :۔




دیکھا آپ نے جیسے ہی ماں بھالو کا غصہ تیز ہوتا ہے ، بھیڑئے خاموش ہوجاتے ہیں اور وہیں کھڑے ہوجاتے ہیں ۔ اس ویڈیو کو فیس بک پر چھ اگست کو شیئر کیا تھا ۔ محض سات دنوں کے اندر یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگیا اور اس ویڈیو پر ایک ہزار سے زیادہ لائیکس بھی آگئے ۔ اس ویڈیو پر کمنٹ کرنے والے یوزرس کا کہنا ہے کہ ماں کا دل بہت بڑا ہوتا ہے ، خواہ وہ انسانوں کی بات ہو یا پھر جانوروں کی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 13, 2020 04:29 PM IST