உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صرف کم عمر لڑکوں کو ہی ڈیٹ کرتی ہے 44 سال کی یہ خاتون ، بوائے فرینڈ بننے کیلئے لگی لائن ، وجہ ہے انتہائی حیران کن

    صرف کم عمر لڑکوں کو ہی ڈیٹ کرتی ہے 44 سال کی یہ خاتون ، بوائے فرینڈ بننے کیلئے لگی لائن (Credit-TikTok)

    جولی (Julie) نام کی خاتون کو صرف ایسے لڑکوں کو ڈیٹ (Woman dates only younger boys) کرنا پسند ہے ، جس کی عمر اس سے کم ہو ۔ فی الحال 28 سال کے بوائے فرینڈ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز (44 years old woman dating 28 years old guy) سے وہ دنیا کو اپنا جلوہ دکھا رہی ہیں ۔

    • Share this:
      پیار اور ڈیٹنگ  (Love and Dating) کو لے کر اپنی پسند دنیا کے سامنے ظاہر کرنے کی ہمت کم ہی لوگ کرتے ہیں ۔ حالانکہ ایک خاتون نے دنیا کے سامنے یہ اعتراف کیا ہے کہ اس کو کم عمر کے لڑکوں کا ہی ساتھ (Woman dates only younger boys)  اچھا لگتا ہے ۔ فی الحال خود سے 16 سال چھوٹے لڑکے کے ساتھ جولی نام کی یہ خاتون ریلیشن شپ میں ہے ۔

      44 سال کی جولی اور 28 سال کے ان کے بوائے فرینڈ کی تصویریں بتاتی ہیں کہ فی الحال وہ ایک ساتھ کافی خوش ہیں اور اس کی نمائش بھی وہ سوشل میڈیا پر کرنے سے پیھچے نہیں ہٹتی ہیں ۔ وہ دونوں اپنے رشتے کو پرفیکٹ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں دنیا کی کوئی پروا نہیں ہے ۔ ٹک ٹاک پر کافی مشہور جولی لوگوں سے ایسے رشتے کے فوائد بھی بتا رہی ہیں ۔

      ٹک ٹاک پر جولی کو ساڑھے چھ لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وہ کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ انہوں نے ‘welcome to cougar town’ نام سے اکاونٹ بھی بنا رکھا ہے ۔ یہاں وہ بڑی عمر کی خواتین کو ڈیٹ کرنے کے فائدے بتاتی ہیں اور اپنے ویڈیو بھی پوسٹ کرتی رہتی ہیں ۔ وہ ایک پوسٹ میں لکھتی ہیں : اس طرح کے رشتے میں کوئی ڈراما نہیں ہوتا ، گھر کا کھانا کھانے کو ملتا ہے اور بہت مزہ آتا ہے ۔ ان کے 28 سال کے بوائے فرینڈ بھی اس کو مانتے ہیں اور دونوں کا ہی کہنا ہے کہ انہیں اس بات کی پروا نہیں کہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ 28 سال کے لڑکے کو ڈیٹ کرنے کیلئے کافی بڑی ہیں ۔

      جولی کے اکاونٹ پر ان کی تصویریں اور ویڈیوز ہزاروں کی تعداد میں لوگ پسند کرتے ہیں اور کمنٹس کے ذریعہ بھرپور پیار کا بھی اظہار کرتے ہیں ۔ حالانکہ بہت سے یوزرس ان کی لائف اسٹائل کو لے کر الگ الگ سوچ بھی رکھتے ہیں ۔ ان کی پوسٹ دیکھ کر ایک یوزر کا کہنا ہے کہ تم میرے لئے بہت بڑی نہیں ہو ، اگر بوائے فرینڈ کو چھوڑنا تو میں لائن میں ہوں ۔ وہیں ایک اور یوزر نے جولی سے پوچھا کہ وہ اپنی عمر کے لڑکوں کو ڈیٹ کیوں نہیں کرنا چاہتیں ، جس کا جولی نے مزیدار جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ وہ خود سے آدھی عمر کی لڑکی چاہتے ہیں ۔

      بہت سے لوگ ان کے بوائے فیرنڈ کے ساتھ انہیں دیکھ کر عجیب رد عمل ظاہر کرتے ہیں ، لیکن جولی کو اس کی کوئی پروا نہیں ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: