உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سینڈوچ نے کیا خاتون کو حاملہ؟ کھاتے ہی کروایا پریگنینسی ٹیسٹ تو نکلی پانچ ماہ کی حاملہ

    امریکہ  (America) کے کیلیفورنیا (California) میں رہنے والی ایک خاتون سینڈوچ (Sandwich Pregnancy)  کھانے کے بعد پانچ ماہ کی حاملہ ہو گئی ۔ اگر آپ کو یہ بات عجیب (Weird Pregnancy)  لگ رہی ہے تو پورا معاملہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    • Share this:
      دنیا میں کئی طرح کی عجیب و غریب پریگنینسی کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں ۔ کچھ خواتین نے دعویٰ کیا کہ وہ جنسی تعلقات بنائے بغیر حاملہ ہو گئیں ، جبکہ کچھ کو بچے پیدا ہونے کے بعد اپنے حمل کے بارے میں معلوم ہوا ۔ اب سوشل میڈیا پر امریکہ کے کیلیفورنیا میں رہنے والی ایک خاتون نے سینڈوچ سے حاملہ ہونے کے بارے میں لکھ کر سنسنی پھیلا دی ہے ۔ خاتون نے لکھا کہ سینڈوچ نے پانچ ماہ کی حاملہ بنادیا ۔

      معلومات کے مطابق کیلی فورنیا میں رہنے والی جیسمین ملر نے اپنے پسندیدہ سینڈوچ کا آرڈر دیا ۔ دوسرے دن اسے کھانے کے بعد جیسمین کی والدہ نے اس کو بتایا کہ اس کا پیٹ نکلا ہوا لگ رہا ہے ۔ انہیں لگا کہ سینڈوچ کھانے کی وجہ سے ایسا لگ رہا ہوگا ۔ تاہم جیسمین نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ سینڈوچ کھانے سے حاملہ ہو گئی ہیں اور پریگنینسی کٹ سے اپنا ٹیسٹ کرنے لگی ۔ جیسمین اور اس کی ماں ٹیسٹ کے بعد حیران رہ گئیں ۔

      سینڈوچ کھانے کی وجہ سے نکلے پیٹ کو دیکھ کر جب جیسمین نے مذاق میں پریگنینسی ٹیسٹ کیا تو پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہے۔ 24 سالہ جیسمین کو اس سے پہلے اپنے حمل کا قطعی اندازہ نہیں تھا۔ سینڈوچ کھا کر گھر آنے کے بعد اس کا پیٹ اس کی ماں نے دیکھا ، جنہوں نے ان کی پریگنینسی کو لے کر مذاق کیا ، لیکن یہ مذاق سچ نکل گیا ۔ ٹیسٹ ریزلٹ دیکھتے ہی جیسمین کی حالت خراب ہوگئی ۔ وہ پانچ مہینے کی حاملہ تھی ۔

      جیسمین کو اس سے پہلے اپنے حمل کا قطعی اندازہ نہیں تھا۔
      جیسمین کو اس سے پہلے اپنے حمل کا قطعی اندازہ نہیں تھا۔

      جیسمین پانچ ماہ کی حاملہ تھی اور اس کو اس کا پتہ بھی نہیں چل پایا ۔ دراصل جیسمین کافی طویل عرصہ سے برتھ کنٹرول پلس لے رہی تھی اور اس کی وجہ سے اس کو پیریڈ نہیں آتے تھے ۔ جیسمین نے بتایا کہ اس کا ایک بوائے فرینڈ ہے ، لیکن دونوں فیملی شروع کرنے کو لے کر بالکل نہیں سوچ رہے تھے ۔ حالانکہ اچانک ملی اس خبر سے دونوں حیران تو ہوئے لیکن بعد میں دونوں نے اس کو قبول کرلیا اور اب اپنی بیٹی لائٹون کے ساتھ رہ رہے ہیں ۔

      جیسمین کو پانچ مہینے کی پریگنیسنی کا پتہ چلا تھا ، جس کی وجہ سے اسقاط حمل نہیں کروایا جاسکتا تھا ۔ جیسمین اور اس کی ماں نے اس ٹیسٹ کے بعد پریگنینسی سے وابستہ احتیاط شروع کردی ۔ حالانکہ صرف دو مہینے کے بعد اس نے بچہ کو جنم دیدیا ۔ قبل از وقت جنم ہونے کی وجہ سے اس کو کافی دنوں تک آئی سی میں رکھا گیا ۔ حالانکہ اب جیسمین اپنی بیٹی کے ساتھ ماں کے گھر آچکی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: