உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون کا عجیب و غریب دعوی، ڈالفن کے ساتھ کیا سیکس ، 'بریک اپ' کے بعد 'بوائے فرینڈ' نے کرلی خودکشی

    خاتون کا عجیب و غریب دعوی، ڈالفن کے ساتھ کیا سیکس ، 'بریک اپ' کے بعد 'بوائے فرینڈ' نے کرلی خودکشی ۔ تصویر : Instagram/@realhistoryuncovered

    خاتون کا عجیب و غریب دعوی، ڈالفن کے ساتھ کیا سیکس ، 'بریک اپ' کے بعد 'بوائے فرینڈ' نے کرلی خودکشی ۔ تصویر : Instagram/@realhistoryuncovered

    امریکہ کی رہنے والی مارگریٹ لوواٹ 79 سال کی ہیں ۔ کچھ سالوں پہلے انہوں نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا ۔ مارگریٹ نے بتایا تھا کہ انہوں نے 20 سال کی عمر میں ایک ڈالفن کے ساتھ سیکس (Woman Had Sex With Dolphin) کیا تھا ور ڈالفن کو ان سے کافی پیار ہوگیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      سوشل میڈیا ایک ایسی جگہ ہے ، جہاں عجیب و غریب خبریں ہمیشہ موضوع بحث رہتی ہیں ۔ آج جس خبر کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں وہ بھی کافی عجیب و غریب ہے اور شاید آپ اس خبر پر یقین بھی نہیں کرپائیں، مگر یہ بات سچ ہے ۔ آج ہم ایک سن رسیدہ خاتون کی کہانی بتانے جارہے ہیں جس نے کچھ سال پہلے یہ دعوی کیا تھا کہ اس نے اپنی زندگی میں ایک ڈالفن کے ساتھ سیکس کیا تھا ۔

      یہ پڑھ کر آپ کے ہوش اڑ گئے ہوں گے ، مگر خاتون کی کہانی کافی مشہور ہے ۔ امریکہ کی رہنے والی مارگریٹ لوواٹ 79 سال کی ہیں ۔ کچھ سالوں پہلے انہوں نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا تھا ۔ مارگریٹ نے بتایا تھا کہ انہوں نے 20 سال کی عمر میں ایک ڈالفن کے ساتھ سیکس کیا تھا ور ڈالفن کو ان سے کافی پیار ہوگیا تھا ۔ 1960 کی دہائی میں ناسا نے ایک پروجیکٹ کی شروعات کی ، جس کے ذریعہ سائنسداں ڈالفن سے بات کرنے اور رابطہ قائم کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اس پروجیکٹ کے تحت ڈالفن کو بات کرنے کا فن سکھا کر ان سے کمیونیکیشن بنانا تھا اور جس سے ان کے بارے میں زیادہ جانکاری مل سکے ۔ مارگریٹ نے اس پروجیکٹ کے سربراہ سے سفارش کرکے خود کا نام بھی لکھوا لیا اور کیریبیائی آئی لینڈ سینٹ تھامس پہنچ گئیں ۔

      تصویر : Instagram/@wfilespodcast
      تصویر : Instagram/@wfilespodcast


      مارگریٹ نے بتایا کہ وہاں تین ڈالفنس تھیں ۔ ایک مرد ڈالفن تھا پیٹر اور دو مادہ ڈالفنس تھیں پیمیلا اور سسی ۔ مارگریٹ نے بی بی سی کو دئے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پیٹر کافی شرارتی تھا اور وہ عمر کے اس موڑ پر تھا جب اس کے جسم میں کئی طرح کی تبدیلیاں ہورہی تھیں ۔ اس پورے تجربہ کے دوران مارگریٹ اور پیٹر میں کافی اچھے تعلقات قائم ہوگئے تھے ۔ پیٹر کو اچھا نہیں لگتا تھا جب مارگریٹ دیگر دونوں ڈالفنس کے ساتھ وقت گزارتی تھیں ۔ وہ پیٹر کو انگریزی کے حروف سکھاتی تھیں ۔ دونوں کی یہ بانڈنگ کافی گہری ہوتی چلی اور مارگریٹ کے مطابق پیٹر کو ان سے پیار ہوگیا ۔ مارگریٹ نے کہا کہ وہ تجربہ پیٹر کیلئے جسمانی سکھ سے وابستہ تھا ، مگر ان کیلئے ویسا نہیں تھا ۔

      تصویر ؛ Instagram/@karlla_diariodebiologia
      تصویر ؛ Instagram/@karlla_diariodebiologia


      مگر مارگریٹ اور پیٹر کا یہ ساتھ زیادہ طویل دنوں تک نہیں رہ سکا ۔ ناسا نے ایک دوسرے سائنسدان کو وہاں بھیج دیا اور مارگریٹ کو وہاں سے جانا پڑا ۔ ان کے مطابق پیٹر کو اس وقت ان سے اتنا لگاو ہوگیا تھا کہ وہ ان کی جدائی برداشت نہیں پایا اور اس نے خودکشی کرلی ۔ رپورٹ کے مطابق ڈالفن کی موت ڈوبنے سے ہوئی ۔ ڈالفنس کو کچھ کچھ وقت میں سانس لینے کیلئے سطح پر آنا پڑتا ہے ، مگر لوگوں نے مانا کہ پیٹر سطح پر نہیں آیا اور پانی کے اندر زیادہ دیر تک رہنے سے اس کی موت ہوگئی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: