உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    12 سال کی لڑکی کو ہوا سہیلی کے مامو سے پیار ، پھر کیا ایسا کام ، سبھی رہ گئے دنگ

    12 سال کی لڑکی کو ہوا سہیلی کے مامو سے پیار ، پھر کیا ایسا کام ، سبھی رہ گئے دنگ (Credit - @thelourensfamily)

    12 سال کی لڑکی کو ہوا سہیلی کے مامو سے پیار ، پھر کیا ایسا کام ، سبھی رہ گئے دنگ (Credit - @thelourensfamily)

    جیمی (Jami Bouwer) بتاتی ہیں کہ یہ پیار پہلی نظر (Love at First Sight) کا تھا ۔ پہلی ملاقات کے وقت وہ بارہ سال کی تھی ، جب کی سہیلی کے مامو کی عمر 27 سال تھی ۔

    • Share this:
      پیار تو پیار ہوتا ہے ، نہ کوئی عمر دیکھتا ہے اور نہ ہی مذہب ۔ یہی نہیں یہ رشتے بھی نہیں دیکھتا ہے ۔ جیمی بوور نام کی ایک لڑکی کو جب پیار ہوا تو اس کو اس بات سے بھی فرق نہیں پڑا کہ جس شخص پر اس کا دل آیا ہے ، وہ اس کی سہیلی کا مامو ہے بلکہ اب تو جیمی اپنی سہیلی کے کزن کو جنم دینے کیلئے بھی تیار ہے ۔

      جیمی اور ان کے پارٹنر نالٹے لارینس کی عمر میں سولہ سال کا فرق ہے ۔ عمر کے فرق سے بھی زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ وہ جیمی کی قریبی سہیلی نکتا کا مامو ہے ۔ جب نالٹے کے والدین کو اس معاشقہ کا پتہ چلا تو وہ بھی جان کر دنگ رہ گئے کہ نالٹے ان کی ناتی کی سہیلی کو ڈیٹ کررہا ہے۔

      جیمی بوور بتاتی ہیں کہ ان کی پہلی ملاقات نالٹے لارینس سے اس وقت ہوئی تھی جب وہ صرف بارہ سال کی تھی ۔ ان کی سہیلی نکتا نے سال 2007 میں انہیں اپنے گھر بلایا تھا ، تب اس کے مامو نالٹے بھی وہیں موجود تھے ۔ خود سے بڑی عمر کے لڑکوں کو پسند کرنے والی جیمی کو وہ پہلی ہی نظر میں اچھے لگ گئے تھے ۔ حالانکہ اس کے بعد ان کی ملاقات 10 سال بعد 2017 میں ہوئی ۔ ساوتھ افریقہ میں ہوئی ملاقات میں ہی جیمی نے نالٹے سے کہا تھا کہ وہ ایک دن ان سے شادی کریں گی ۔ اس وقت نالٹے ایک ریلیشن شپ میں تھے اور انہوں نے 23 سال کی جیمی کی بات مذاق میں لے لی ۔

      امریکہ میں تعلیم کے بعد جب جیمی واپس گھر لوٹیں تو سال 2019 میں جاکر نالٹے نے ان میں دلچسپی دکھانی شروع کی ۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ ملنے کے بعد ان دونوں کی بات چیت شروع ہوئی ۔ تقریبا دو سالوں کے بعد نالٹے نے جیمی سے اپنے پیار کا اظہار کیا ۔ اس میں جیمی کی سہیلی نکتا نے ان کی مدد کی ۔ اب ان دونوں کا رشتہ کافی آگے بڑھ چکا ہے اور جیمی ماں بننے والی ہے ۔ جیمی خود بتاتی ہے کہ لوگوں کو جب اس رشتے کے بارے  میں پتہ چلا تو وہ حیران رہ گئے ۔ ان کے اہل خانہ کو تو سوشل میڈیا کے ذریعہ اس رشتے کی خبر ہوئی ۔ حالانکہ انہوں نے آسانی سے اس کو قبول کرلیا ۔

      نالٹے سے پہلے جیمی خود سے 30 سال بڑے شخص کے پیار میں تھی ، جن کی موت ہوگئی ۔ جبکہ نالٹے کا طلاق ان کی شادی کے پانچ سال بعد ہی ہوگیا تھا ۔ ایسے میں دونوں ہی اس رشتے میں اپنی خوشیاں تلاش کرچکے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ پیار کو صرف پیار چاہئے اور عمر اس میں کوئی رکاوٹ نہیں بنتی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: