உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جمپ سوٹ ٹرائی کررہی خاتون کے ساتھ ہوا ایسا حادثہ ، الٹے پاوں لوٹنا پڑ گیا واپس

    جمپ سوٹ ٹرائی کررہی خاتون کے ساتھ ہوا ایسا حادثہ ، الٹے پاوں لوٹنا پڑ گیا واپس (Credit- TikTok)

    جمپ سوٹ ٹرائی کررہی خاتون کے ساتھ ہوا ایسا حادثہ ، الٹے پاوں لوٹنا پڑ گیا واپس (Credit- TikTok)

    Isabel Robins نے اپنی ماں کے ساتھ پیش آئے اس دلچسپ واقعہ کا پورا ویڈیو بنالیا اور اپنے فالوورس کے ساتھ اس کو شیئر کیا ۔ خاتون نے جمپ سوٹ کی چین گھر پر بند کرنے کی کوشش کی تو یہ تقریبا ٹوٹ جانے کی حالت میں پہنچ گئی

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کئی مرتبہ ہم خریداری کرتے وقت اندازہ سے ہی کپڑے لے کر گھر پہنچ جاتے ہیں ۔ مشکل اس وقت ہوتی ہے جب گھر پر ڈریس کا ٹرائل کرتے ہوئے کچھ گڑبڑ ہوجائے ۔ کچھ ایسا ہی ایک خاتون کے ساتھ جو جو زارا کا مہنگا جمپ سوٹ لے کر گھر پہنچی اور ٹرائل کرتے وقت ڈریس کی چین ایسے پھنس گئی کہ خاتون کو اسی حالت میں واپس لوٹنا پڑ گیا ۔

      @isabelrobins نام کے ٹک ٹاک اکاونٹ سے خاتون کی بیٹی نے اس پورے واقعہ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔ ویڈیو میں ماں کو اپنے برانڈ نیو جمپ سوڈ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے زارا کے اسٹور سے جمپ سوٹ خریدا اور گھر پر اس ڈریس کو ٹرائی کرنے کے ساتھ ہی انہیں پتہ چلا کہ اس ڈریس کی سائڈ چین میں کچھ پریشانی ہے ۔ پھر کیا تھا ؟ وہ اسی طرح جمپ سوٹ میں ہی زارا کے اسٹور میں شکایت کرنے پہنچ گئی ۔

      Isabel Robins نے اپنی ماں کے ساتھ پیش آئے اس دلچسپ واقعہ کا پورا ویڈیو بنالیا اور اپنے فالوورس کے ساتھ اس کو شیئر کیا ۔ خاتون نے جمپ سوٹ کی چین گھر پر بند کرنے کی کوشش کی تو یہ تقریبا ٹوٹ جانے کی حالت میں پہنچ گئی ۔ Isabel Robins بتاتی ہیں کہ ماں اپنے نئے کپڑے میں پھنس گئی تھیں ، کیونکہ اس کی چین میں پریشانی تھی ۔ انہوں نے اسی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے اسٹور تک جانے کی مشقت کی ۔ آخر کار خاتون سبھی سیکورٹی چیکس سے ہوتے ہوئے پھنسی ہوئی حالت میں زارا اسٹور پہنچی ، جہاں اسٹاف نے ان کی مدد کی اور چین کو فکس کرکے ڈریس سے باہر نکلنے میں ان کی مدد کی ۔

      ماں بیٹی کے اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک تقریبا ڈھائی لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور چھ ہزار سے زیادہ لوگوں نے لائیک کیا ہے ۔ واقعہ پر لوگ کمنٹ بھی کررہے ہیں ۔ سبھی لوگوں نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ Isabel Robins کی ماں اپنی چین کو ٹھیک کرانے کیلئے ٹیگ والی ڈریس پہن کر اتنی دور واپس کیوں گئیں ۔ وہ خود اس کو ٹھیک کرسکتی تھیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: