உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون کو نو مہینے لگاتار آئے پیریڈس ، جاب وے لوٹتے ہی اچانک بچے کو دیا جنم! سبھی رہ گئے دنگ

    خاتون کو نو مہینے لگاتار آئے پیریڈس،جاب وے لوٹتے ہی اچانک بچے کو دیا جنم! سبھی رہ گئے دنگ ۔ تصویر : TLC

    خاتون کو نو مہینے لگاتار آئے پیریڈس،جاب وے لوٹتے ہی اچانک بچے کو دیا جنم! سبھی رہ گئے دنگ ۔ تصویر : TLC

    حال ہی میں وکی ٹی ایل سی کے شو میں آئیں ، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ یہ بھی نہیں جان پائی کہ اس کے اندر ایک چھوٹی سی زندگی پرورش پا رہی ہے ۔ اچانک ایک دن جب ان کے پیٹ میں بہت درد ہوا تب اسپتال جانے کے بعد پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہیں اور یہ درد اصل میں درد زہ ہے ۔

    • Share this:
      حمل کے نو ماہ ایک خاتون کیلئے کافی خاص ہوتے ہیں ۔ اس دوران وہ بہت سی جسمانی اور ہارمونل تبدیلیوں سے گزرتی ہے ۔ اس میں پیریڈس کا نہیں آنا اور وزن میں اضافہ شامل ہے ۔ لیکن اگر کسی خاتون کو لگاتار پیریڈس آرہا ہو اور اس کا وزن بڑھنے کی بجائے کم ہونا شروع ہو جائے تو ایسی حالت میں کوئی بچہ کو کیسے جنم دے سکتا ہے؟ لیکن برطانیہ میں رہنے والی 22 سالہ وکی کے ساتھ ایسا ہی ہوا ۔ وکی کو اپنے حمل کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب وہ پیٹ درد کے علاج کے لیے اسپتال پہنچی ۔

      22 سالہ وکی نے حال ہی میں ساڑھے 22 کلو وزن کم کیا تھا ۔ اس نے بتایا کہ وہ کبھی اتنی پتلی نہیں تھی ۔ ایسی صورتحال میں یہ سوچنا ممکن نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے۔ اس کے علاوہ پورے 9 مہینے لگاتار اس کو پیریڈس آتے رہے ۔ حال ہی میں وکی ٹی ایل سی کے شو میں آئیں ، جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ یہ بھی نہیں جان پائی کہ اس کے اندر ایک چھوٹی سی زندگی پرورش پا رہی ہے ۔ اچانک ایک دن جب ان کے پیٹ میں بہت درد ہوا تب اسپتال جانے کے بعد پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہیں اور یہ درد اصل میں درد زہ ہے ۔

      شو میں اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے وکی نے بتایا کہ وہ کافی موٹی تھیں ، جس کی وجہ سے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کہیں باہر نہیں جاپاتی تھیں ۔ صرف اپنے کام پر جاکر وہ گھر واپس آجاتی تھیں ۔ اس کے علاوہ ان کے رحم میں ایک سسٹ تھا ، جس کی وجہ سے وکی حاملہ ہونے کے قابل بھی نہیں تھیں ۔ پیشہ سے پٹرول اسٹیشن ورکر وکی کو کچھ عرصہ پہلے ہائپرگلائی کیمیا سے متاثر پایا گیا تھا ۔ اس میں خون میں شوگر کی مقدار کافی بڑھ جاتی ہے ۔ اس کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈاکٹر نے وکی کو دن میں 5 مرتبہ تھوڑا تھوڑا کھانے کا مشورہ دیا تھا اور اسی کے ذریعہ وہ اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوپائی تھیں ۔

      وکی کو اپنے حمل کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب وہ پیٹ درد کے علاج کے لیے اسپتال پہنچی ۔
      وکی کو اپنے حمل کے بارے میں اس وقت پتہ چلا جب وہ پیٹ درد کے علاج کے لیے اسپتال پہنچی ۔


      اپنے عجیب و غریب تجربے کو شیئر کرتے ہوئے وکی نے بتایا کہ حاملہ ہونے کی خبر ملتے ہی وہ ڈر گئی تھیں ۔ ان کو احساس تک نہیں ہوا تھا کہ وہ حاملہ ہیں اور اس پوری مدت میں وہ سگریٹ پیتی رہی تھیں ۔ وکی کو ڈر تھا کہ شاید انہوں نے نادانستہ طور پر بچے کو نقصان نہ پہنچا دیا ہو۔ وہ رونے لگیں ، لیکن جب بچے کی پیدائش ہوئی تو وہ صحت مند تھا ۔ اس کو دیکھنے کے بعد وکی کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی ۔ اس نامعلوم تحفہ کو پاکر وکی کافی خوش ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: