உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کام سے تنگ آچکی خاتون نے چھوڑی نوکری ، منتخب کیا ایسا پیشہ جس میں بن گئی خود کی باس

    کام سے تنگ آچکی خاتون نے چھوڑی نوکری ، منتخب کیا ایسا پیشہ جس میں بن گئی خود کی باس (Instagram/@realskybri)

    کام سے تنگ آچکی خاتون نے چھوڑی نوکری ، منتخب کیا ایسا پیشہ جس میں بن گئی خود کی باس (Instagram/@realskybri)

    اسکائی بری نام کی خاتون ٹارگٹس نام کے ریٹیل اسٹور میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھی ۔ اس پر ہمیشہ ہی اپنے کام کو لے کر دباو ڈالا جاتا تھا ۔ خاتون کام سے اتنا تنگ آگئی کہ اس نے اس نوکری کو ہی چھوڑ دیا اور وہ ایک ایڈلٹ ویب سائٹ میں نیوڈ تصویر اور ویڈیوز فروخت کرکے پیسے کمانے لگی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نوکری پیشہ لوگوں کو پتہ ہے کہ کئی مرتبہ کام کا کتنا دباو انہیں جھیلنا پڑجاتا ہے ۔ اکثر یہ دباو ان کے ہدف کو لے کر ہوتا ہے ۔ ہدف پورا نہ ہونے پر ان کے باس ان پر دباو بھی بناتے ہیں ، جس سے کوئی بھی شخص پریشان ہوسکتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ حال ہی میں ایک خاتون کے ساتھ ہوا ۔ خاتون اپنے کام سے اتنا تنگ آگئی کہ اس نے اپنی نوکری ہی چھوڑ دی ۔ اب وہ ایسا کام کرتی ہیں ، جس میں اس کو نہ تو باس کی ٹینشن ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی ٹارگٹ ہوتا ہے ۔

      اسکائی بری نام کی خاتون ٹارگٹس نام کے ریٹیل اسٹور میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتی تھی ۔ اس پر ہمیشہ ہی اپنے کام کو لے کر دباو ڈالا جاتا تھا ۔ خاتون کام سے اتنا تنگ آگئی کہ اس نے اس نوکری کو ہی چھوڑ دیا اور وہ ایک ایڈلٹ ویب سائٹ میں نیوڈ تصویر اور ویڈیوز فروخت کرکے پیسے کمانے لگی ۔ ایروٹیکا ماڈل بننے کے بعد اسکائی کی زندگی پوری طرح سے بدل چکی ہے ۔

      (Instagram/@realskybri)
      (Instagram/@realskybri)


      ڈیلی اسٹار سے بات چیت کرتے ہوئے اسکائی نے بتایا کہ وہ تین سالوں تک ٹارگٹس اسٹور میں پریشان رہیں ۔ اس کے بعد انہوں نے آنلی فینس ایڈلٹ سائٹ پر اپنا اکاونٹ بنا لیا ۔ اب اسکائی اپنی پچھلی نوکری سے کہیں زیادہ کمالیتی ہیں اور وہ خود کی باس بھی بن گئی ہیں ۔ اس کا مطلب کہ اب انہیں کسی بھی طرح کے دباو کو نہیں جھیلنا پڑتا ہے ۔

      اسکائی نے بتایا کہ انہوں نے نوکری میں رہتے رہتے ہی آنلی فینس پر اپنا اکاونٹ بنا لیا تھا اور جب انہیں موقع ملتا تھا تب وہ اپنے ریٹیل اسٹور میں ہی بولڈ تصویریں کلک کرکے انہیں سائٹ پر پوسٹ کردیتی تھیں ۔ اس طرح سے انہوں نے سائٹ پر کافی نام کما لیا تھا ۔ انسٹاگرام پر بھی ان کے ہزاروں فالوورس ہیں جو ان کی بولڈ تصاویر کے دیوانے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: