ہوم » نیوز » عالمی منظر

آسمان کے بیچوں بیچ طیارہ کا دروازہ کھولنے لگی خاتون ، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش

یہ واقعہ American Airlines flight میں پیش آیا جو ڈلاس سے شارلوٹ جا رہا تھا ۔ اس ویڈیو کو طیارہ سے سفر کر رہے ایک دوسرے مسافر نے ریکارڈ کیا ۔ حالانکہ اس خاتون مسافر کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے ، لیکن اس کو اب فلائٹ سے سفر کرنے سے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے ۔

  • Share this:
آسمان کے بیچوں بیچ طیارہ کا دروازہ کھولنے لگی خاتون ، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش
آسمان کے بیچوں بیچ طیارہ کا دروازہ کھولنے لگی خاتون ، پھر ہوا کچھ ایسا ، جان کر اڑ جائیں گے ہوش ۔

کئی مرتبہ فلائٹ کے دوران ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا ۔ ایسا ہی ایک واقعہ چھ جولائی کو ڈلاس سے شارلوٹ جارہی فلائٹ میں دیکھنے کو ملا ۔ اس امریکی طیارہ میں بیٹھی ایک خاتون مسافر کو اچانک ذہنی صحت سے وابستہ کوئی دورہ پڑا اور یہ طیارہ میں ادھر سے ادھر بھاگنے لگی ۔ خاتون طیارہ کے دروازے کھول کر نیچے اترنا چاہتی تھی ۔ لاکھ سمجھانے کے بعد بھی وہ رک نہیں رہی تھی ، جس کے بعد اس کو فلائٹ اٹینڈینٹس نے ٹیپ سے باندھ دیا ۔


یہ واقعہ American Airlines flight میں پیش آیا جو ڈلاس سے شارلوٹ جا رہا تھا ۔ اس ویڈیو کو طیارہ سے سفر کر رہے ایک دوسرے مسافر نے ریکارڈ کیا ۔ حالانکہ اس خاتون مسافر کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے ، لیکن اس کو اب فلائٹ سے سفر کرنے سے بلیک لسٹ کردیا گیا ہے ۔ خاتون نے طیارہ میں دو سے تین گھنٹوں تک جم کر ہنگامہ مچایا ۔ جس مسافر نے ویڈیو بنایا وہ ٹک ٹک پر  @lol.ariee نام سے ایکٹیو ہے ۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اچانک سیٹ سے اٹھ کر بھاگنے لگتی ہے ۔ وہ طیارہ سے اترنا چاہتی تھی ۔ ساتھ وہ کبھی باتھ روم میں لاک ہوجارہی تھی تو کبھی طیارہ کی سیٹ کے نیچے تھی ۔ کپتان سے لے کر کئی فلائٹ اٹینڈنٹنس اس کو خاموش کرواتے رہے ، لیکن وہ کسی کی نہیں سن رہی تھی ۔ آخر میں اس نے ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو دانت کاٹ لیا ۔ اس کے بعد سب سے مل کر اس کو پکڑا اور ایک سیٹ پر بیٹھا کر اس کو ٹیپ سے باندھ دیا ۔


خاتون زور زور سے چیخ رہی تھی ، جس کی وجہ سے اس کے منہ کو بھی ٹیپ سے باندھ دیا گیا ۔ جب طیارہ لینڈ ہوا تب اس کو اسٹریچر پر لٹا کر اسپتال لے جایا گیا ۔ بعد میں امریکی ایئرلائنس نے تصدیق کی دوسرے مسافروں کے تحفظ کیلئے اس خاتون مسافر کو باندھا گیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 11, 2021 08:08 PM IST