உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ڈی این اے رپورٹ دیکھتے ہی لڑکی کے اڑگئے ہوش، 20 سال بعد اسپتال پر کیا 35 کروڑ کا کیس

    ڈی این اے رپورٹ دیکھتے ہی لڑکی کے اڑگئے ہوش، 20 سال بعد اسپتال پر کیا 35 کروڑ کا کیس ۔ علامتی تصویر ۔

    ڈی این اے رپورٹ دیکھتے ہی لڑکی کے اڑگئے ہوش، 20 سال بعد اسپتال پر کیا 35 کروڑ کا کیس ۔ علامتی تصویر ۔

    اسپین کے ناردن لا ریوجا میں واقع سین ملان ڈی راگرون اسپتال میں سال 2002 میں پیدا ہوئی ایک بچی جب 19 سال کی ہوئی تواس نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا ۔ جب اس نے ٹیسٹ کا نتیجہ دیکھا تو دنگ رہ گئی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      کسی بھی شخص کیلئے اس کے ماں باپ دنیا کے سب سے قیمتی اور خاص لوگ ہوتے ہیں ، جو ان کو جنم دیتے ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔ بچے اپنے والدین کے لیے اور والدین اپنے بچوں کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ لیکن سوچئے اگر کسی کو کئی سالوں کے بعد پتہ چلے کہ جن لوگوں کو وہ اپنے ماں باپ سمجھ رہا ہے ، وہ دراصل کوئی اور ہیں ! وہ لوگ اس کے اصلی ماں باپ نہیں ہیں تو کیا گزرے گی؟ یقینا اس کے پیروں تلے سے زمین کھسک جائے گی ۔ ایسا ہی کچھ اسپین میں ایک 19 سالہ لڑکی کے ساتھ ہوا ، جو اسپتال میں بچہ کے تبادلے کی وجہ سے دوسری خاتون کے پاس پہنچ گئی ۔

      اسپین کے ناردن لا ریوجا میں واقع سین ملان ڈی راگرون اسپتال میں سال 2002 میں پیدا ہوئی ایک بچی جب 19 سال کی ہوئی تواس نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا ۔ جب اس نے ٹیسٹ کا نتیجہ دیکھا تو دنگ رہ گئی ۔ اس کا ڈی این این نہ تو اس کے باپ سے اور نہ ہی اس کی ماں سے میچ کررہا تھا ۔ لڑکی نے اپنی شناخت میڈیا سے چھپا رکھی ہے ۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق سال 2017 میں لڑکی اور اس کے والدین کے درمیان کسی بات کو لے کر تنازع ہوگیا ، جس کے بعد لڑکی نے غصہ میں اپنا اور اپنے باپ کا ٹیسٹ کروایا ، ٹیسٹ میں دونوں کا ڈی این اے میچ نہیں ہوا ، پھر اس نے اپنی ماں کے ساتھ بھی ٹیسٹ کروایا ، جس سے پتہ چلا کہ اس کی ماں سے بھی اس کا ڈی این اے نہیں مل رہا ہے ۔

      علامتی تصویر ۔
      علامتی تصویر ۔


      کافی چھان بین کے بعد اسپتال نے اپنے یہاں کا ریکارڈ چیک کیا اور پھر اسپتال سے ہوئی ایک بڑی غلطی کا انکشاف ہوا ۔ اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اسی دن اسپتال میں 5 گھنٹے کے وقفہ سے دو کمزور بچے پیدا ہوئے ، جس کی وجہ سے دونوں کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا اور پھر وہیں بچوں کا تبادلہ ہوگیا ۔ لڑکی نے اب اس معاملہ میں اسپتال پر بچہ بدلنے کا الزام لگاتے ہوئے 35 کروڑ روپے سے زیادہ کا کیس کردیا ہے ۔

      لڑکی کے وکیل نے بتایا کہ بچی 5 گھنٹے بعد اسی دن پیدا ہوئی تھی ، لیکن جب بچوں کو واپس کرنے کا وقت آیا تو اسے 5 گھنٹے پہلے پیدا ہونے والی بچی کی جگہ دوسری خاتون کو دیدیا گیا ۔ اسپتال نے اپنی جانب سے جاری بیان میں لڑکی سے معذرت کی ہے اور اس کو انسانی غلطی بتایا ہے ۔ اسپتال نے کہا کہ یہ انسانی غلطی کی وجہ سے ہوا اور وہ نہیں جانتے کہ اس کیلئے کس کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔ اسپتال نے کہا کہ اس سے قبل اسپتال میں ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: