உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پیڑوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتی ہے یہ دو خواتین ، طریقہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

    پیڑوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتی ہے یہ دو خواتین ، طریقہ جان کر اڑجائیں گے ہوش۔ تصویر : Sprinkle & Stephens

    پیڑوں کے ساتھ جسمانی تعلقات بناتی ہے یہ دو خواتین ، طریقہ جان کر اڑجائیں گے ہوش۔ تصویر : Sprinkle & Stephens

    امریکہ (America) میں رہنے والی اینی اسپرنکل اور بیتھ اسٹیفنس (Annie Sprinkle and Beth Stephens) پیڑوں کے ساتھ اپنے رشتے بنانے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ دونوں نے 2008 میں پیڑوں کے ساتھ شادی (Women Married Trees) کرکے اپنے رشتے کا انکشاف کیا تھا ۔

    • Share this:
      پیار ایک ایسا احساس ہے جو چھپائے نہیں چھپتا ہے ۔ پیار کبھی بھی کسی کو ہوسکتا ہے اور اس احساس سے دنیا خوبصورت نظر آنے لگی ہے ۔ پیار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔ ایسے ہی ایک پیار کی گرفت میں امریکہ کی رہنے والی اینی اسپرنکل اور بیتھ اسٹیفنس ہیں ۔ دونوں کو 2004 میں احساس ہوا کہ انہیں پیڑوں سے پیار ہے اور یہ پیار تھوڑا الگ قسم کا ہے ۔ اس کی وجہ سے دونوں نے 2008 میں پیڑوں سے شادی کرلی تھی ۔ اب ان دونوں نے اپنے ریلیشن کے بارے میں لوگوں کے سامنے انکشاف کیا ہے ۔

      اینی اسپرنکل اور بیتھ اسٹیفنس کو زمین سے کافی پیار ہے ۔ اس پیار کی وجہ سے انہوں نے پیڑوں سے شادی کرلی ہے ۔ دونوں نے خود کو ایکو سیکسوئل اعلان کر رکھا ہے ۔ 2008 میں تقریبا تین سو افراد کے سامنے دونوں نے پیڑوں سے شادی کی تھی ۔ شادی پروگرام کیلی فورنیا کے سانتا کروز میں ہوا تھا ۔ کئی لوگوں نے اس شادی کی تصویروں کو دیکھا ۔ پہلے تو لوگوں کو یقین نہیں ہوا کہ آخر کوئی پیڑوں سے شادی کیسے کرے گا ؟ لیکن بعد میں ان کے مقصد نے کئی لوگوں کا دل جیت لیا ۔

      دونوں خواتین ہم جنس پرست ہیں اور ایل جی بی ٹی کمیونٹی کیلئے کام کرتی ہیں ۔
      دونوں خواتین ہم جنس پرست ہیں اور ایل جی بی ٹی کمیونٹی کیلئے کام کرتی ہیں ۔


      اینی اسپرنکل اور بیتھ اسٹیفنس کا کہنا ہے کہ زمین ہمارا عاشق ہے ، ہم ان کیلئے پاگل ہیں ۔ اپنے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے انہوں نے پیڑ سے شادی کی تھی ۔ اینی اسپرنکل اور بیتھ اسٹیفنس کی ملاقات 2003 میں سین فرانسسکو کے روٹگرس یونیورسٹی میں ہوئی تھی ۔ اس کے بعد دونوں نے آپس میں زمین سے پیار کی بات شیئر کی ۔ دونوں کو لگا کہ وہ انسانوں سے زیادہ پیڑوں کی طرف راغب ہوتی ہیں ۔ تب انہیں احساس ہوا کہ وہ لڑکوں سے نہیں پیڑوں سے پیار کرکے ان سے شادی کرنا چاہتی ہیں ۔

      اینی اسپرنکل اور بیتھ اسٹیفنس پیڑوں سے ساتھ پیار کرتی ہیں ۔ زمین سے رومانس کرتے ہوئے دونوں چٹانوں کے ساتھ پیار کرتی ہیں ۔ وہ چٹان کو گلے لگاتی ہیں ۔ دونوں واٹرفال سے پیار کرتی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ زمین سے انہیں عجیب سا سکون ملتا ہے ۔ وہ پیڑوں کو گلے لگا کر اس کی جڑوں کو پیروں سے رگڑتی ہیں ۔ اس کے علاوہ دونوں پیڑوں کے ساتھ رومانٹک باتیں بھی کرتی ہیں ۔ ویسے دونوں خواتین ہم جنس پرست ہیں اور ایل جی بی ٹی کمیونٹی کیلئے کام کرتی ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی پیار کی کہانی دنیا میں دیگر لوگوں کو پیڑوں کا تحفظ کرنے کی ترغیب دے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: