OMG News: رات کے تین بجے ٹوائلیٹ گئی خاتون، اچانک باہر نکل آیا بچے کا سر!
یوکے کے ویلس کے کارڈف میں رہنے والی نکولا نے دعوی کیا ہے کہ اس کو اس وقت تک اپنے حمل کی جانکاری نہیں تھی ، جب تک اس نے آدھی رات کو بچے کو جنم نہیں دے دیا ۔
یوکے کے ویلس کے کارڈف میں رہنے والی نکولا نے دعوی کیا ہے کہ اس کو اس وقت تک اپنے حمل کی جانکاری نہیں تھی ، جب تک اس نے آدھی رات کو بچے کو جنم نہیں دے دیا ۔
پریگنینسی ایک ایسا دور ہے ، جس میں خاتون نو مہینے تک کئی طرح کے تجربات سے گزرتی ہے ۔ اس دوران خاتون کے جسم میں کئی تبدیلیاں ہوتی ہیں ، لیکن کچھ ایسے معاملات بھی سامنے آتے ہیں ، جس میں خاتون کو پتہ ہی نہیں چلتا کہ وہ حاملہ ہے ۔ اچانک ہی اس کی زچگی ہوجاتی ہے ، تب سمجھ میں آتا ہے کہ وہ ماں بن چکی ہے ۔ ایسا ہی کچھ 36 سال کی نکولا کے ساتھ ہوا ۔ نکولا کو اس وقت تک اپنے حمل کی جانکاری نہیں تھی ، جب تک اس کی گود میں بچہ نہیں آگیا ۔
یوکے کے ویلس کے کارڈف میں رہنے والی نکولا نے دعوی کیا ہے کہ اس کو اس وقت تک اپنے حمل کی جانکاری نہیں تھی ، جب تک اس نے آدھی رات کو بچے کو جنم نہیں دے دیا ۔ وہ رات کو ٹوائلیٹ گئی تھی ، اس کو پریشر جیسا محسوس ہورہا تھا ، لیکن اس نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ اصل میں یہ درد زہ ہے ، اس کی 14 سال کی بیٹی نے زچگی میں اس کی مدد کی ۔
نکولا نے بتایا کہ کچھ وقت سے اس کو تھوڑا غیر آرام دہ محسوس ہوتا تھا ، لیکن اس نے کبھی اس کو حمل سے نہیں جوڑا ۔ اس کی خاص وجہ تھی ۔ ہر مہینے نکولا کے پیریڈس آرہے تھے ، اس وجہ سے وہ اپنے حاملہ ہونے کی بات سوچ بھی نہیں سکتی تھی ۔ ڈیلیوری سے ایک رات پہلے اس کو ہلکا بخار آگیا تھا ۔ اس وجہ سے اس نے پیراسیٹامول کھالیا اور گھر کے کام کرنے لگی ۔ اس نے کھانا بنایا اور بچوں کو کھانا کھلا سونے چلی گئی ۔
نکولا نے بتایا کہ 15 مارچ کو اچانک رات کے تین بجے اس کے پیٹ میں درد ہوا ۔ اس کو لگا کہ اس کا پیٹ خراب ہوگیا ہے اور اس کو قضائے حاجت کیلئے جانا ہے ۔ اس وجہ سے وہ بیت الخلا گئی ، لیکن وہاں اس کا واٹر بیگ ٹوٹ گیا اور اس پھر اس کو سمجھ میں آیا کہ دراصل وہ حاملہ تھی ۔ اس نے اپنی 14 سال کی بیٹی کو آواز دی اور اس کی مدد سے اپنے بچے کو جنم دیا ۔ اس واقعہ کے بعد سبھی حیران ہیں ۔ فی الحال بچہ اور ماں صحت مند ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔