உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG: بریک اپ کے بعد نظر رکھنے کیلئے گرل فرینڈ کے بستر کے نیچے رہنے لگا شخص، پھر ہوا کچھ ایسا، اڑ گیا ہوش!

    OMG: بریک اپ کے بعد نظر رکھنے کیلئے گرل فرینڈ کے بستر کے نیچے رہنے لگا شخص، پھر ہوا کچھ ایسا، اڑ گیا ہوش! علامتی تصویر ۔

    OMG: بریک اپ کے بعد نظر رکھنے کیلئے گرل فرینڈ کے بستر کے نیچے رہنے لگا شخص، پھر ہوا کچھ ایسا، اڑ گیا ہوش! علامتی تصویر ۔

    حال ہی میں امریکہ (American man hide under girlfriend’s bed for weeks) سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایسا ہی کیا۔ جب اس کی گرل فرینڈ نے اس سے بریک اپ کا مطالبہ کیا تو اس نے اس کا پیچھا کرنے کی بجائے اس کے بستر کے نیچے اپنا ٹھکانہ بنا لیا ۔

    • Share this:
      جب رشتوں میں تلخی  (Relationship issues) پیدا ہونے لگتی ہے تو لوگ اکثر رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیتے ہیں، لیکن دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بریک اپ کو سمجھداری سے اپناتے ہیں ۔ کئی لوگ یا تو بریک اپ کی وجہ سے ٹوٹ جاتے ہیں، یا پھر بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیتے ہیں ۔ حال ہی میں امریکہ (American man hide under girlfriend’s bed for weeks) سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایسا ہی کیا۔ جب اس کی گرل فرینڈ نے اس سے بریک اپ کا مطالبہ کیا تو اس نے اس کا پیچھا کرنے کی بجائے اس کے بستر کے نیچے اپنا ٹھکانہ بنا لیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : بغیر کپڑوں کے ریستوراں میں کھانا کھاتا نظر آیا شخص، دیکھ کر لوگوں کے اڑ گئے ہوش!


      یقیناً یہ بات کافی چونکا دینے والی لگ سکتی ہے ، مگر یہ واقعہ امریکہ کے شہر ایٹلانٹا (Atlanta, America) کی رہنے والی لیبی کلیویس (Libby Cleaves) کے ساتھ پیش آیا ، جس نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سے وابستہ عجیب و غریب بات سوشل میڈیا پر بتائی ۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے ٹک ٹاک پر بتایا کہ وہ ایک بہت اچھے عیسائی لڑکے کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھی ۔ دونوں ایک ساتھ چرچ جاتے تھے اور لیبی اس کے دوستوں اور خاندان کے افراد سے بھی مل چکی تھی ۔

      دونوں جلد ہی شادی کرنے کا سوچ رہے تھے ، لیکن ایک دن لیبی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا کہ اس نے شادی تو دور بریک اپ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایک دن اس نے بستر کے نیچے سے کسی کے سانس لینے کی آواز سنی ۔ اس نے جھانک کر دیکھا تو اس کا بوائے فرینڈ نیچے تھا۔ تب اس نے بتایا کہ وہ دیکھنا چاہتا تھا کہ لیبی تنہائی میں کیا کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس نے لیبی کو یہ بھی بتایا کہ وہ کئی ہفتوں سے اسی کا ٹوتھ برش استعمال کر رہا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : دماغ کی سرجری کرانے اسپتال پہنچی ماڈل، علاج کے دوران ہی بنانے لگی فحش ویڈیوز


      ان باتوں کے بعد لیبی نے محسوس کیا کہ وہ اتنا میچیور اور جذباتی طور پر سمجھدار نہیں ہے کہ شادی کرسکے ، اس نے بریک اپ کا مطالبہ کردیا ۔ اس وقت تو بوائے فرینڈ مان گیا ، لیکن حقیقت کچھ اور تھی! ایک رات لیبی نے بستر کے نیچے سے خراٹوں کی آواز سنی ۔ اس نے چونک کر نیچے دیکھا تو اس کو اپنا بوائے فرینڈ نظر آیا ، جو سو رہا تھا۔

      اس نے بتایا کہ وہ کئی ہفتوں سے اس کے بستر کے نیچے رہ رہا ہے۔ اسے کو لگا کہ اس کا بوائے فرینڈ ایک جنونی شخص ہے، اس لئے اس نے عدالت سے ریسٹریننگ آرڈر لے لیا، جس کے بعد سے ایکس بوائے فرینڈ سے اس نے پوری طرح دوری بنالی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: