ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورونا دور میں گرل فرینڈ سے جھگڑا پڑا بھاری ، لڑکی نے لیا ایسا بدلہ ، جان کر اڑجائیں گے حیران

بوائے فرینڈ نے ریڈٹ پر اپنی کہانی بتاتے ہوئے لکھا کہ کبھی بھی کسی کو اپنے راز نہیں بتانے چاہئیں ، ورنہ ایسا ہوسکتا ہے جو اس کے ساتھ ہوا ہے ۔

  • Share this:
کورونا دور میں گرل فرینڈ سے جھگڑا پڑا بھاری ، لڑکی نے لیا ایسا بدلہ ، جان کر اڑجائیں گے حیران
کورونا دور میں گرل فرینڈ سے جھگڑا پڑا بھاری،لڑکی نے لیا ایسا بدلہ، جان کر اڑجائیں گے حیران ۔ علامتی تصویر ۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سب کی لائف اسٹائل میں کافی تبدیلی آئی ہے ۔ ایک ایسی ہی اہم تبدیلی آفس کی بجائے گھر سے کام کرنا بھی ہے ۔ ورک فرام ہوم میں کچھ لوگوں کو پریشانی ہورہی ہے جبکہ کچھ لوگ اسمارٹ طریقہ سے کام کرکے لطف اندوز بھی ہورہے ہیں ۔ ایک شخص ایسا ہی کررہا تھا اور اس کی زندگی سکون کے ساتھ گزر رہی تھی ۔ اسی درمیان ایک دن اس کا اپنی گرل فرینڈ سے تنازع ہوگیا ۔ اس تنازع کی جتنی بڑی قیمت اس شخص کو چکانی پڑی ، اتنی تو اس نے سوچی بھی نہیں ہوگی ۔


ایک ہی کمپنی میں کام کرنے والے گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ اکثر ایک دوسرے سے اپنے کام کو لے کر بات چیت کرتے ہی تھے ، اسی درمیان اس شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو کام جلدی ختم کرنے کچھ اسمارٹ طریقے بتائے تھے ۔ اس کو کیا معلوم تھا کہ ایک دن یہی طریقے اس پر بھاڑی پر جائیں گے ۔ کچھ ہی گھنٹوں میں کام نمٹالینے کی اس کی عادت گرل فرینڈ کے علاوہ کسی کو معلوم نہیں تھی ۔ جب دونوں کا بریک اپ ہوا تو گرل فرینڈ نے اس کی یہ کہانی پورے آفس کو بتادی ۔


اس شخص نے ریڈٹ پر اپنی کہانی بتاتے ہوئے لکھا کہ کبھی بھی کسی کو اپنے راز نہیں بتانے چاہئیں ، ورنہ ایسا ہوسکتا ہے جو اس کے ساتھ ہوا ہے ۔ وہ اپنے کام کو کچھ سافٹ ویئرس اور کیلکولیشن ہیکس کے ذریعہ تقریبا دو گھنٹے میں ہی ختم کردیتا تھا اور باقی وقت وہ دوسرے کام کرتا رہتا تھا ۔ اس کی گرل فرینڈ کو یہ باتیں معلوم تھیں ۔ جب دونوں کا بریک اپ ہوا تو اس نے لیپ ٹاپ کے اسکرین شاٹس لے کر باس سے لے کر ایچ آر تک کو بھیج دئے ۔ جب بوائے فرینڈ کی پیشی ہوئی تب اس کو پتہ چلا کہ یہ کس کا کام ہے ۔


خود لڑکے نے بتایا کہ وہ صبح آٹھ بجے کام کیلئے بیٹھتا تھا اور ڈیٹابیس کے ساتھ کیلکولیشن کے ذریعہ وہ اپنے کام کو انتہائی آسان کر لیتا تھا ۔ ایک ہی کمپنی میں کام کرنے کی وجہ سے اس نے اپنی گرل فرینڈ کو یہ سب بتایا ۔ جب گرل فرینڈ نے یہ بات باس کو بتائی تو پتہ چلا کہ اس شخص نے دن میں صرف دو گھنٹے ہی کام کیا ہے ۔ اس کے علاوہ دیگر اوقات میں وہ میمس دیکھتا رہا اور شاپنگ کرتا رہا ۔

تاہم غنیمت یہ رہا کہ بوائے فرینڈ کی نوکری جاتے جاتے بچ گئی ۔ تاہم یہ بات الگ ہے کہ اس نے قسم کھالی کہ وہ اپنے ہیکس کبھی کسی کو نہیں بتائے گا ۔ اس کہانی کو سوشل میڈیا پر جو بھی پڑھ رہا ہے وہ ہنسنے کے علاوہ یہ سبق بھی سیکھ رہا ہے کہ راز کو راز ہی رہنے دینے میں بھلائی ہے ۔ ورنہ مصبیت بھی گلے پڑسکتی ہے
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 25, 2021 08:23 PM IST