ہوم » نیوز » عالمی منظر

41 سالوں سے شوہر کے لنچ سے ایک لقمہ کھاتی ہے یہ خاتون ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

امریکہ میں میاں بیوی (Husband And Wife) کے پیار کو ظاہر کرتا ایک معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں ایک خاتون گزشتہ 41 سالوں سے اپنے شوہر کا لنچ پیک کرنے سے پہلے ایک لقمہ کھانا کبھی نہیں بھولتی ہے ۔

  • Share this:
41 سالوں سے شوہر کے لنچ سے ایک لقمہ کھاتی ہے یہ خاتون ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران
41 سالوں سے شوہر کے لنچ سے ایک لقمہ کھاتی ہے یہ خاتون ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران ۔ photo credit : facebook/Tracy Howell

دنیا میں میاں بیوی کے درمیان سب سے زیادہ پیار ہوتا ہے ۔ وہ ہر وقت ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں ۔ پھر خواہ وہ کھانا ہو ، کہیں گھومنا پھرنا ہو یا پھر کچھ اور، کئی مرتبہ تو حد اس وقت ہوجاتی ہے جب کوئی بیوی اپنے شوہر کے پیار کی وجہ سے کچھ ایسی عادتیں پیدا کرلیتی ہیں ، جنہیں ہر کوئی نہیں کرپاتا ۔ ایسا ہی ایک معاملہ امریکہ سے سامنے آیا ہے ، جہاں ایک خاتون گزشتہ 41 سالوں سے اپنے شوہر کا لنچ پیک کرنے سے پہلے ایک لقمہ کھانا کبھی نہیں بھولتی ہے ۔ دراصل اس جوڑے کی شادی 41 سال پہلے ہوئی تھی ، دونوں کے درمیان کافی پیار ہے ۔


اس بارے میں پوری جانکاری خود ٹریسی ہاویل نے اپنی فیس بک پوسٹ کی ہے ۔ اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ امریکہ کے ٹیکساس میں رہتی ہیں ۔ پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے تصویر بھی شیئر کی ہے ، جس میں ایک برگر نظر آرہا ہے ۔ جس کو انہوں نے تھوڑا سا کھایا ہوا ہے ۔ یہ ان کے شوہر کا لنچ ہے ۔ اس پوسٹ کو کافی لوگوں نے پسند کیا ۔ ساتھ ہی لوگ اس جوڑے کی جم کر تعریف کررہے ہیں ۔


وہ اپنی اس پوسٹ کے ذریعہ بتاتی ہیں کہ ان کی شادی کو 41 سال پہلے ہوئی تھی ، لیکن وہ اپنے شوہر کیلئے لنچ ایسے ہی پیک کرتی ہیں ۔ پہلے تو وہ اپنے شوہر کے ساتھ ان کے آفس جاکر ہی لنچ کرتی تھی ۔ ایک مرتبہ ان کے شوہر نے انہیں کہا کہ جب لنچ اس کے ساتھ شیئر کرو ، جس سے آپ پیار کرتے ہو تو اس کا مزہ بڑھ جاتا ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کے لنچ میں سینڈوچ پیک کیا اور اس کا ایک لقمہ کھا لیا ۔


اس بارے میں پوری جانکاری خود ٹریسی ہاویل نے اپنی فیس بک پوسٹ کی ہے ۔
اس بارے میں پوری جانکاری خود ٹریسی ہاویل نے اپنی فیس بک پوسٹ کی ہے ۔


جب وہ گھر آئے تو انہوں نے بتایا کہ کسی نے ان کے لنچ میں سے لقمہ کھا لیا تھا تو پھر ٹریسی نے بتایا کہ وہ لقمہ انہوں نے کھایا تھا ۔ کیونکہ وہ انہیں جوائن نہیں کرپائی ، لیکن ایسے تو کھا سکتی ہیں نا ۔ ٹریسی کا یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد لوگوں نے انہیں بڑے ہی پیارے پیارے میسیجز کئے ۔ کچھ لوگوں نے لکھا کہ ان کی لو اسٹوری بڑی پیاری ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 26, 2020 10:01 PM IST