உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صبح بوائے فرینڈ کے ساتھ جنگل میں پکنک منانے گئی لڑکی ، شام کو ہوا کچھ ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش

    صبح بوائے فرینڈ کے ساتھ جنگل میں پکنک منانے گئی لڑکی ، شام کو ہوا کچھ ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    صبح بوائے فرینڈ کے ساتھ جنگل میں پکنک منانے گئی لڑکی ، شام کو ہوا کچھ ایسا، سبھی کے اڑگئے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    اٹلی سے ایک انتہائی خوفناک معاملہ (Shocking Animal Attack Case) سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک لڑکی انتہائی خوفناک حالت میں ملی ۔ لڑکی کے جسم کا ہر ایک حصہ کتے نے نوچ (Dog Attacked Girl) ڈالا تھا ۔ اس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا  ، لیکن اس کو بچایا نہیں جاسکی ۔

    • Share this:
      جانوروں کے حملہ کے کئی معاملات سامنے آتے ہیں ۔ ان حملوں میں کئی لوگ زخمی ہوتے ہیں تو کئی لوگوں کی جان چلی جاتی ہے ۔ جانوروں کے حملہ کا ایک اور معاملہ اٹلی سے سامنے آیا ہے ۔ یہاں لوگوں کو ایک کالج طالبہ انتہائی سنگین حالت میں ملی ۔ اس طالبہ کے جسم کا ایسا ایک بھی حصہ نہیں تھا ، جس کو کتے نے نہیں نوچا تھا ۔ ایک ہفتے تک زندگی اور موت کے درمیان جھولنے کے بعد لڑکی کی اسپتال میں موت ہوگئی ۔

      اٹلی کے اسٹریانو میں رہنے والی 20 سال کی سیمونا کولرو اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ پکنک پر گئی تھی ، لیکن پکنک کے بعد سیمونا کافی سنگین حالت مں ملی ۔ جانکاری کے مطابق سیمونا اور اس کا بوائے فرینڈ گھنے جنگل میں پکنک منانے گئے تھے ۔ وہاں جنگلی کتوں نے اچانک سیمونا پر حملہ کردیا ۔ کتوں نے اپنے دانت سے سیمونا کا پورا جسم نوچ ڈالا ۔ اس کے بوائے فرینڈ نے کتوں کو دیکھ کر وہاں سے بھاگنے کا فیصلہ کیا ۔ وہ چھپ گیا اور اپنی گرل فرینڈ کو کتوں کا ڈنر بنتے ہوئے دیکھتا رہا ۔

      بوائے فرینڈ نے ہی پہنچایا اسپتال

      دی سن میں شائع ہوئی خبر کے مطابق سیمونا کو کتوں نے چاروں طرف سے گھیر کر گرادیا ۔ کتوں نے اس کے جسم کا ہر حصہ نوچ ڈالا ۔ بوائے فرینڈ نے حملہ سے بچنے کیلئے چھپنے کا فیصلہ کیا ۔ وہ اوپر سے حملہ دیکھتا رہا ۔ اس نے وہاں سے کتوں کو بھگانے کی کوشش کی ، لیکن ناکام رہا ۔ اس کے بعد اس نے ایمرجنسی کو کال کر کے لڑکی کو اسپتال پہنچایا ۔ ایک ہفتہ تک اسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد آخرکار اس نے دم توڑ دیا ۔



      شروع ہوئی جانچ

      لڑکی کی موت کے بعد لوکل اتھاریٹی نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ جانچ کی جاری ہے کہ یہ حادثہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی سازش ہے ۔ بوائے فرینڈ کا حملہ سے بچ نکلنا شک کی سوئی اس کی طرف موڑ رہا ہے ۔ بتادیں کہ دل کو دہلانے والا یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کچھ ہی دن پہلے ایک کبنہ پر شارک نے حملہ کردیا تھا ۔ کچھ وقت پہلے سے اس علاقہ میں جانوروں کا حملہ بڑھ گیا ہے ۔ اب اس معاملہ کے بعد لوگوں کی تشویشات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: