ہوم » نیوز » عالمی منظر

یہاں مرنے کے بعد اپنی قبر کا کرایہ بھرتی ہیں لاشیں ، کرایہ ہیں دینے پر کیا جاتا ہے یہ کام

Dead Body Paying Rent : اگر آپ کو کہا جائے کہ اگر کسی لاش کو بھی اپنے رہنے کیلئے کرایہ دینا پڑتا ہے تو آپ کو لگے گا کہ ہم مذاق کررہے ہیں ، لیکن ایسا نہیں ہے ۔ وسطی امریکہ کے گواٹیمالا میں قبر کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔

  • Share this:
یہاں مرنے کے بعد اپنی قبر کا کرایہ بھرتی ہیں لاشیں ، کرایہ ہیں دینے پر کیا جاتا ہے یہ کام
یہاں مرنے کے بعد اپنی قبر کا کرایہ بھرتی ہیں لاشیں ، کرایہ ہیں دینے پر کیا جاتا ہے یہ کام

دنیا میں ایسی کئی حیران کن چیزیں ہوتی ہیں ، جن پر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے ۔ ابھی تک آپ نے سنا ہوگا کہ لوگ دوسرے کے گھر میں رہنے کے بدلے کرایہ دیتے ہیں ، لیکن اگر آپ کو کہا جائے کہ اگر کسی لاش کو بھی اپنے رہنے کیلئے کرایہ دینا پڑتا ہے تو آپ کو لگے گا کہ ہم مذاق کررہے ہیں ، لیکن ایسا نہیں ہے ۔ وسطی امریکہ کے گواٹیمالا میں قبر کا کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔




گواٹیمالا کے لا وربینا قبرستان میں قبر کو ہر چار سال میں کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ قبرستان ایک عمارت میں ہے اور اس میں کئی فلور ہیں اور ہر فلور پر قبریں بنی ہوئی ہیں ۔ یہاں قبر میں جو بھی لاش دفن کی جاتی ہے ، اس کا کرایہ دینا پڑتا ہے ۔ پہلے چھ ماہ مفت ہیں ، لیکن اس کے بعد ہر چار سال میں 1600 روپے دینا ہوتا ہے ۔ اگر کسی نے کرایہ نہیں دیا تو اس کی قبر پر لال رنگ کا نشان لگا کر اس کو باہر نکال دیا جاتا ہے اور اجتماعی قبر میں دفن کردیا جاتا ہے ۔




لاشوں سے کرایہ وصول کرنے کی خاص وجہ ہے ۔ دراصل کم جگہ اور زیادہ آبادی کی وجہ سے یہاں قبر کی کمی ہے ۔ جن لوگوں کے پاس پیسہ ہے وہ پہلے سے ہی قبر کا انتظام کرلیتے ہیں ۔ جو لوگ غریب ہیں یا پھر وقت پر کرایہ نہیں دے پاتے ہیں تو انہیں اجتماعی گراونڈ میں دفن کردیا جاتا ہے ۔ ان اجتماعی قبروں کو سرکار چلاتی ہیں ۔ جو کنبہ کرایہ نہیں دے سکتے ہیں ، ان کی لاشیں یہاں دفن کی جاتی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2021 10:43 PM IST