ہوم » نیوز » عالمی منظر

صرف 3 سیکنڈ کی اس ٹرک سے لوگ کرنے لگیں گے آپ کو پیار! خاتون نے بتایا 100 فیصد کارگر

ٹک ٹاک یوزر صوفی روز لائڈ (Sophie Rose Lloyd) نے لوگوں کو ایک سائیکولاجی ہیک (Psychology hack) بتایا ہے ، جو آئی ٹرک (Eye trick) ہے ، جس کے ذریعہ کوئی بھی شخص اپنے کرش کو امپریس (Impressing crush) کرسکتا ہے ۔

  • Share this:
صرف 3 سیکنڈ کی اس ٹرک سے لوگ کرنے لگیں گے آپ کو پیار! خاتون نے بتایا 100 فیصد کارگر
صرف 3 سیکنڈ کی اس ٹرک سے لوگ کرنے لگیں گے آپ کو پیار! خاتون نے بتایا 100 فیصد کارگر (Image: TikTok/sophieroselloyd)

نئی دہلی : کئی لوگوں کی زندگی میں ایسے لوگ ہوتے ہیں ، جنہیں وہ پسند کرتے ہیں اور امپریس  (Impress someone) کرنا چاہتے ہیں اور ان کے لئے وہ سبھی کوششیں کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں ۔ ایسے ہی لوگوں کیلئے ایک ٹک ٹاک یوزر صوفی رو ز لائڈ (Sophie Rose Lloyd) نے ویڈیو بناکر پوسٹ کیا ہے ۔


دراصل ٹک ٹاک یوزر صوفی روز لائڈ نے لوگوں کو ایک سائیکولاجی ہیک  (Psychology hack) بتایا ہے ، جس میں انہوں نے ایک آئی ٹرک  (Eye trick) بتائی ہے ، جس کے ذریعہ کوئی بھی شخص اپنے کرش کو امپریس  (Impressing crush)  کرسکتا ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ صوفی نے اس Eye trick کو کرنے کیلئے کچھ خاص باتیں بھی بتائی ہیں ۔ جیسے کہ یہ سمجھنا کہ آپ کہاں دیکھ رہے ہیں اور یہ Trick تبھی کام کرے گی جب وہ شخص جس کو آپ امپریس کرنا چاہتے ہیں وہ آپ کی طرف ہی دیکھ رہا ہو ۔ ساتھ ہی یہ Trick اسی پر استعمال کرنی ہے جس کو آپ واقعتا پسند کرتے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی دھیان رکھنا ہوگا کہ وہ شخص آپ کے ساتھ ون ٹو ون گفتگو  (One-two-one conversation) میں ہو ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروپ میں بات کرتے وقت کام نہیں کرے گا ۔ کیونکہ ہوسکتا ہے کہ جب آپ یہ Trick اپنا رہے ہوں تو اس وقت اس شخص کی توجہ کہیں اور ہو یا کسی اور کی طرف ہو ۔


کیا ہے ٹرک؟


صوفی نے بتایا کہ Eye trick کیلئے آپ کو ان کی بائیں آنکھ میں ایک سیکنڈ کیلئے دیکھنا ہوگا ۔ اس کے بعد ایک سیکنڈ کیلئے ان کے ہونٹوں کی طرف دیکھنا ہوگا اور آخر میں دو سیکنڈ کیلئے ان کی داہنی آنکھ میں دیکھنا ہوگا ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسا کرتے وقت آپ کو دیکھنا ہوگا کہ وہ آپ سے بات کررہے ہیں اور آپ خاموشی سے انہیں سن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ بات کریں گے تو وہ آپ کے ہونٹوں کی طرف دیکھنے لگیں گے اور آئی ٹرک کام نہیں آئے گی ۔

صوفی خود بھی آزماچکی ہیں یہ ٹرک

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ وہ یہ ٹرک آزما چکی ہیں اور یہ پوری طرح سے کارگر ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ ان کے ویڈیو دیکھنے والے لوگوں میں سے کئی لوگوں نے بھی اس کو آزمایا ہے ۔ ساتھ ہی کئی لوگوں نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ فیس ٹائم یا ماسک لگا کر بھی یہ کیا جاسکتا ہے تو جواب میں صوفی نے ماسک لگاکر بھی اس Eye trick کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 17, 2021 05:08 PM IST