ہوم » نیوز » عالمی منظر

عالمی جنگ اگلے چار ہفتوں میں ہوگی شروع، روسی فوجی تجزیہ کار نے کیا خبردار

مغرب پہلے ہی روس کی فوجی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر کا خیال ہے کہ مغرب کی طرف سے ان تشویشات کا اظہار ٹھیک ہے، کیوں کہ روس کے ورونز، روستوف اور کرسنوڈار علاقوں میں غیر تصدیق شدہ نئی فوٹیج میں فوجی نقل و حرکت ظاہر ہوئی ہے۔

  • Share this:
عالمی جنگ اگلے چار ہفتوں میں ہوگی شروع، روسی فوجی تجزیہ کار نے کیا خبردار
مغرب پہلے ہی روس کی فوجی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر کا خیال ہے کہ مغرب کی طرف سے ان تشویشات کا اظہار ٹھیک ہے، کیوں کہ روس کے ورونز، روستوف اور کرسنوڈار علاقوں میں غیر تصدیق شدہ نئی فوٹیج میں فوجی نقل و حرکت ظاہر ہوئی ہے۔

روس کے ایک آزاد فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے متنبہ کیا ہے کہ چار ہفتوں میں دنیا یوروپی یا حتیٰ کہ عالمی جنگ کا مشاہدہ کرے گی۔فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے یہ پیش گوئی باغی زیر قبضہ مشرقی یوکرائن اور ملحقہ کریمیا کے قریب علاقوں میں بڑے پیمانے پر روسی فوجی نقل و حرکت کا تجزیہ کرنے کے بعد کی ہے۔


روسی اقدام جنگ کے امکان تیار


مغرب پہلے ہی روس کی فوجی نقل و حرکت پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر کا خیال ہے کہ مغرب کی طرف سے ان تشویشات کا اظہار ٹھیک ہے، کیوں کہ روس کے ورونز، روستوف اور کرسنوڈار علاقوں میں غیر تصدیق شدہ نئی فوٹیج میں فوجی نقل و حرکت ظاہر ہوئی ہے۔کچھ فوٹیجز میں درجنوں فوجی ہیلی کاپٹر سرحد کے قریب دیکھے گئے ہیں۔ ٹرینوں اور دیگر فوجی گاڑیوں کی نقل و حمل کو مذکورہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے۔


فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے روزبالٹ نیوز کو بتایا ہے کہ ’اس بحران میں پین یورپی جنگ میں اضافے کی توقع ہے لیکن ابھی ممکنہ طور پر کیا یہ ہوگا یا نہیں؟ آئیں انتظار کریں اور دیکھیں‘۔چونکہ تناؤ اب نئی اونچائیوں پر بڑھتا جارہا ہے۔ اسی لیے ہاؤئر نے دعوی کیا کہ اب اسے یوکرین میں روس کے ارادوں کا تعین کرنے کے لئے ایک ماہر نفسیات کی خدمات کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

فوجی تجزیہ کار پیویل فیلجین ہاوئر نے کہا ہے کہ ’یہ سوال کسی نفسیاتی ماہر سے کیا جائے۔ کیا مجھے وضاحت کرنے کی ضرورت ہے؟ حقائق موجود ہیں۔ سب کچھ پہلے سے ہی ہورہا ہے۔ دھمکیاں بڑھ رہی ہیں اور تیزی سے کہ اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ میڈیا میں اس پر زیادہ بحث نہیں کی جارہی ہے لیکن ہم بہت خراب علامتیں دیکھ رہے ہیں‘۔علامتی تصویر

ریاست ہائے متحدہ کا اہم موقف

اس اثنا میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے یوکرین کو اپنی مستقل حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ جمعرات کو امریکی دفاعی عہدے داروں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ روس میں ہونے والی فوجی نقل و حرکت سے آگاہ ہیں۔دوسری جانب روس نے عزم کیا ہے کہ اگر نیٹو نے یوکرین میں فوج بھیجنے کا فیصلہ کیا تو سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔یوکرائن نے اب الزام لگایا ہے کہ کریمیا میں 32,700 روسی فوجی موجود ہیں۔ یوکرین کے کمانڈر انچیف رسلان خومچاک نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ملک ان تمام ممکنہ منظرناموں کے لئے تیار ہے جو آنے والے وقت میں پیش آسکتے ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 06, 2021 05:20 PM IST