نیویارک۔ میکسیکو میں رہنے والے دنیا کے سب سے موٹے شخص آندرے مورينو سيپل ویدا کی کل کرسمس کے دن دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ اس سال اکتوبر میں ان کا وزن 444 کلو گرام تھا۔
مورینو کے ترجمان کارمین پالاكوس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے آٹھ بجے اسپتال لے جاتے وقت مورینو کا انتقال ہوا۔ آج ان کی آخری رسوم ادا کی جائیں گی۔ وہ اس وقت دنیا کے سب سے موٹے شخص تھے۔ پالاكوس کے مطابق ایک وقت ان کا وزن 444 کلو گرام تھا لیکن اس سال اکتوبر میں بیکٹرک سرجری کے بعد ان کا وزن کچھ کم ہوا تھا اور سرجری کے بعد وہ باہری مدد کے بغیرسانس لے رہے تھے۔
میکسیکو موٹے لوگوں کے ملک کے طور پر جانا جاتا ہے اور 2013 میں اسے دنیا کے سب سے موٹے لوگوں کا ملک قرار دیا گیا تھا۔ مورينو سے پہلے دنیا کے سب سے موٹے شخص کا خطاب میکسیکو کے ہی منيول اوریبے کے نام تھا، جو 597 كلوگرام کے تھے۔ گزشتہ سال 48 سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔