اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عالمی معیشت میں بہتری آئی لیکن لیکن خطرات میں اضافہ ہوا: جن پنگ

    چین کے صدر شی جن پنگ: فائل فوٹو، رائٹرز۔

    چین کے صدر شی جن پنگ: فائل فوٹو، رائٹرز۔

    شیامن۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے آج عالمی بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ عالمی معیشت میں بہتری آئی ہے لیکن خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      شیامن۔  چین کے صدر شی جن پنگ نے آج عالمی بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ عالمی معیشت میں بہتری آئی ہے لیکن خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ مسٹر جن پنگ نے برکس چوٹی کانفرنس میں ’’ ڈائلاگ آف ایمرجنگ مارکیٹ اینڈ ڈیولپنگ کنٹریز‘‘ پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران امریکہ کے ذریعہ حال ہی میں پیرس میں آب وہوا سے متعلق معاہدے سمیت بین الا قوامی معاہدوں کی مخالفت کئے جانے پر اسکی نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتے ہوئے اور ترقی پذیر بازار بین الاقوامی ترقی کا بنیادی و سیلہ رہے ہیں اور اس طرح کے ممالک کو ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ برکس ممالک اور دیگر ترقی پذیر ممالک کے رہنما جنوب مشرقی چینی شہر شیامن میں چوٹی میٹنگ کر رہے ہیں۔


      انہوں نے کہا، "حال ہی میں عالمی معیشت نے بہتر اقدامات کیے ہیں۔ بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، ہمیں یہ خیال رکھنا چاہیے کہ عالمی معیشت میں خطرات اور غیر یقینی کی صورتحال میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ " واضح ر ہے کہ چین نے برکس ممالک برازیل، روس، ہندستان ، چین اور جنوبی افریقہ اور دیگر ترقی پزیر معیشتوں کی میٹنگ کا استعمال کو آزاد تجارت اور ایک کھلی عالمی معیشت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زوردینے کے لئے کیا ہے۔چوٹی کانفرنس کی میزبانی کررہے چین کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے "امریکہ پہلے" ایجنڈے کے سامنے عالمگیریت کی حمایت میں کھڑا ہونے کا موقع ملا ہے۔

      First published: