ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین میں اب شی جن پنگ تاحیات بنیں رہیں گے صدر ، پارلیمنٹ نے لگائی مہر

چین نے صدر کے عہدۂ صدارت کی حد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے جس کے بعد سے موجودہ صدر شی جن پنگ ممکنہ طور پر تاحیات صدر رہ سکتے ہیں۔ا

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 11, 2018 02:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چین میں اب شی جن پنگ تاحیات بنیں رہیں گے صدر ، پارلیمنٹ نے لگائی مہر
چین کے صدر شی جن پنگ۔ فائل فوٹو

بیجنگ : چین نے صدر کے عہدۂ صدارت کی حد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے جس کے بعد سے موجودہ صدر شی جن پنگ ممکنہ طور پر تاحیات صدر رہ سکتے ہیں۔اس آئینی تبدیلی کی منظوری نیشنل پیپلز کانگریس نے اتوار کے روز اپنے سالانہ اجلاس کے موقعے پر دی۔کل 2964 ارکان پر مشتمل اس ادارے کے دو ارکان نے اس تبدیلی کے خلاف ووٹ دیا، جب کہ تین نے رائے شماری سے اجتناب کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق چین میں 1990 سے صدارت کے عہدہ کے لیے مدت کا تعین کیا گیا تھا تاہم موجودہ صدر شی جی پنگ کی مقبولیت اور جانشین تجویز نہ کرنے کے باعث یہ خیال تقویت پکڑتا جا رہا تھا کہ شی جی پنگ کی معیاد صدرات میں اضافے کے لیے غور کیا جارہا ہے جبکہ صدر شی جی پنگ نے پارٹی روایات کے برعکس اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی کانگریس میں اپنے جانشین کا اعلان بھی نہیں کیا تھا۔

چین کے موجودہ صدر 2012 سے صدارت کے عہدے پر فائز ہیں اور پارٹی روایات کے مطابق ان کی مدت صدارت 2023 میں ختم ہونے جا رہی ہے جس کے لیے انہیں اپنے جانشین کا اعلان بھی کرنا تھا لیکن عوامی دباؤ کے باعث وہ ایسا نہیں کرسکے تھے۔

First published: Mar 11, 2018 02:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading