عمران خان سے بولے چینی صدر، کشمیرموضوع پررکھ رہے ہیں نظر، پاکستان کے مفاد کا رکھیں گے خیال

اس سے قبل منگل کو چین نےعمران خان کوکشمیرمسئلے پرجھٹکا دیا تھا۔ عمران خان کی چینی صدرشی جنپنگ کی ملاقات سےقبل بیجنگ نےکہا کہ کشمیرکے موضوع کا حل ہند- پاک کوآپسی بات چیت سے نکالنی ہوگی۔

Oct 09, 2019 04:12 PM IST | Updated on: Oct 09, 2019 04:12 PM IST
عمران خان سے بولے چینی صدر، کشمیرموضوع پررکھ رہے ہیں نظر، پاکستان کے مفاد کا رکھیں گے خیال

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان چین کے دورہ پرہیں۔ فائل فوٹو: رائٹر

بیجنگ: چین کے صدرشی جنپنگ نےایک بارپھرجموں وکشمیرمسئلے پرپاکستان کی حمایت کی ہے۔ جنپنگ نے بدھ کوکہا کہ وہ جموں وکشمیرمسئلے پرنظربنائے ہوئے ہیں اوراس مسئلے پرپاکستان کےمفاد کا خیال رکھیں گے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کشمیر مسئلے پرحمایت حاصل کرنےکےلئے چین کےدورہ پرہیں۔ چین کی ایک نیوز ایجنسی کے مطابق، شی جنپنگ نےبدھ کوعمران خان سے ملاقات کے بعد یہ باتیں کہیں۔ رپورٹ کے مطابق، شی جنپنگ نے یہ بھی کہا کہ ہند- پاک کے درمیان چل رہے مسئلہ کشمیر کا صحیح  اورغلط واضح ہے، ایسے میں دونوں فریق کو پرامن طریقے سےاس مسئلےکا حل  نکالنا چاہئے۔

اس سے قبل منگل کوچین نےعمران خان کوکشمیرمسئلے پرجھٹکا دیا تھا۔ عمران خان کی چینی صدرشی جنپنگ کی ملاقات سےقبل بیجنگ نےکہا کہ کشمیرکے موضوع کا حل ہند- پاک کوآپسی بات چیت سے نکالنی ہوگی۔ چین نے اقوام متحدہ اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تجاویزکےاپنے حالیہ سیاق و سباق کوچھوڑتے ہوئے یہ بات کہی۔ حالانکہ بدھ کو شی جنپنگ نےایک بارپھرپاکستان کے حق میں پلٹی ماری۔

Loading...

چینی صدرشی جنپنگ کا یہ بیان ان  کے ہندوستان دورہ کی تاریخ طے ہونے کے بعد آیا ہے۔ شی جنپنگ 11 اور 12 اکتوبرکو ہندوستان دورہ پرآرہے ہیں۔ یہ ان کا غیررسمی دورہ ہوگا۔ اس دوران چنئی میں شی جنپنگ اوروزیراعظم مودی کی ملاقات ہوگی۔

Loading...