ہوم » نیوز » عالمی منظر

شی جن پنگ نے فوج سے جنگ کے لئے تیار رہنے کو کہا، پتھربازی کر رہے تھے چینی فوجی

جن پنگ نے یہ حکم پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلس آرمڈ پولیس فورس کے نمائندوں کی میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے دیا تھا۔

  • Share this:
شی جن پنگ نے فوج سے جنگ کے لئے تیار رہنے کو کہا، پتھربازی کر رہے تھے چینی فوجی
شی جن پنگ نے فوج سے جنگ کے لئے تیار رہنے کو کہا، پتھربازی کر رہے تھے چینی فوجی

بیجنگ۔ چین  (China) کے صدر شی جن پنگ  (Xi Jinping)  نے فوج سے جنگ کے لئے تیار رہنے کو کہا ہے۔ جن پنگ نے منگل کو فوج کے لئے ایک حکم جاری کیا اور اس سے پوری مضبوطی سے ملک کی خود مختاری کی حفاظت کرنے کو کہا۔ جن پنگ نے یہ حکم پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلس آرمڈ پولیس فورس کے نمائندوں کی میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے دیا تھا۔ ادھر اطلاع ملی ہے کہ مشرقی لداخ کے پنگونگ تسو جھیل والے علاقے میں پانچ مئی کو ہوئے تصادم کے وقت چینی فوجی (Chinese Soldiers) اپنے ساتھ ڈنڈے، کانٹے دار تار اور پتھر لے کر آئے تھے۔


چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور تقریبا بیس لاکھ فوجیوں والی فوج کے سربراہ 66 سالہ جن پنگ نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور کئی ممالک مل کر چین کو نشانہ بنانے کی تیاری میں ہیں، ایسے میں فوج کو برے حالات کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ سرکاری نیوز ایجنسی زنہوا کی خبر کے مطابق، شی نے فوج کو حکم دیا کہ وہ سب سے خراب صورت حال کا تصور کرے، اس کے بارے میں سوچے اور جنگ کے لئے اپنی تیاریوں اور ٹریننگ کو بڑھائے۔ تمام مشکل حالات سے فوری اور موثر طریقے سے نمٹے۔ ساتھ ہی پوری مضبوطی کے ساتھ قومی خود مختاری، سیکورٹی اور ترقی سے منسلک مفادات کی حفاظت کرے۔ جن پنگ کا یہ بیان حقیقی لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور چین کے درمیان تقریبا بیس دن سے جاری تعطل کے پس منظر میں آیا ہے۔


پتھرباز بنے چین کے فوجی!


نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ چین کی فوج کا رویہ کافی چونکانے والا تھا اور وہ لوگ ہندوستانی فوج پر پتھربازی کر رہے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، چین کے فوجی زیادہ تھے اور انہوں نے کافی برا رویہ دکھایا تھا۔ جھیل کے شمالی کنارے پر فنگر -5 علاقے میں ہندوستان۔ چین کے قریب دو سو فوجی آمنے سامنے آ گئے تھے۔ ہندوستان نے چین کے فوجیوں کی موجودگی پر اعتراض جتایا تھا جس کے بعد وہ لوگ ناراض ہو گئے۔ اس کے اگلے ہی دن دونوں طرف کے فوجیوں کے بیچ جھڑپ ہو گئی۔
First published: May 27, 2020 08:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading