نئی دہلی: علیحدگی پسند لیڈر اور جموں وکشمیر میں گزشتہ تین دہائی سے دہشت گردی کو فنڈنگ کرنے والے یٰسین ملک کی عمر قید پر پاکستان میں ہلچل مچ گئی ہے۔ وہاں کے وزیر اعظم سے لے کر عام لیڈروں تک میں اس قدر بوکھلاہٹ دیکھنے کو مل رہی ہے کہ وہ ہندوستان کو کسی بھی حد تک گالی دینے سے پرہیز نہیں کر رہے ہیں۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے تو یہاں تک کہا ہےکہ یٰسین ملک ’کشمیری آزادی‘ کی سوچ کی علامت ہیں۔ یٰسین ملک کو بھلے ہی فزیکلی عمر قید میں رہنا پڑے، لیکن اس کا خیال ہمیشہ زندہ رہے گا۔ وہیں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو تو اتنی مرچی لگ گئی ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے ہندوستان پر کارروائی کرنے کا مطالبہ تک کر ڈالا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹوئٹ
اس کے خیال کو کبھی قید نہیں کیا جاسکتا: شہباز شریفیٰسین ملک کی عمر قید پر پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ کیا، آج کا دن ہندوستان کے جمہوری اور انصاف کے عمل کے لئے کالا دن ہے۔ ہندوستان جسمانی طور پریٰسین ملک کو قید کرسکتا ہے، لیکن جس آزادی کے خیال کی وہ علامت ہیں، اسے کبھی قید نہیں کرسکتا۔ اس دلیر بہادر آزادی پسند شخص کی عمر قید کشمیریوں کے خودارادیت کو ایک نئی تحریک دے گی۔ شہباز شریف کے علاوہ پاکستان کے کئی لیڈران نے یٰسین ملک کی عمر قید پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا، ہم کشمیری بھائیوں کو ہر ممکن تعاون دیں گےوہیں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کیا، شرمناک ٹرائل کی بنیاد پر حریت لیڈر یٰسین ملک کو دی گئی غیر منصفانہ سزا کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ ہندوستان کبھی بھی کشمیریوں کی آزادی اور اس کے حق خود ارادیت کی آوازکو بند نہیں کر سکتے۔

بلاول بھٹو زرداری کا ٹوئٹ
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا، یٰسین ملک کی غیر قانونی سزا کے لئے ہم مودی حکومت کی فاشسٹ چالوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کو ہندتوا وادی فاشسٹ مودی حکومت کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔
بیوی، بیٹی نے حکومت کو کوساوہیں یٰسین ملک کی پاکستانی بیوی مشعل حسین ملک نے ٹوئٹ کرکے ہندوستانی حکومت کے تئیں سخت احتجاج درج کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ہندوستان کے کنگارو کورٹ نے ایک منٹ میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ یٰسین ملک سب سے بہادر انسان ہیں، جنہوں نے ہٹلر مودی کو اس دور میں چیلنج دیا ہے۔ ہم سبھی یٰسین ملک ہیں۔ کشمیر کے شیر کے لئے دعا کریں۔ نئی لیک بنانے والے لیڈر کبھی سرینڈر نہیں کرتے۔ یٰسین ملک کی بیوی مشعل حسین ملک نے اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کیا، جس میں مشعل رونے لگی۔ ان کی بیٹی نے کہا کہ میرے والد کو ہندوستان، مودی حکومت مارنا چاہتی ہے۔ آپ سب میری مدد کریں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔