ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی اتحادی افواج کا حدیدہ ہوائی اڈہ کے بڑے حصہ پر قبضہ

ؤسعودی عرب اتحاد افواج نے منگل کو یمن کے ساحلی شہر حدیدہ کے ہوائی اڈے کے بڑے حصے کو حوثی باغیوں سے آزاد کراکر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 20, 2018 11:26 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سعودی اتحادی افواج کا حدیدہ ہوائی اڈہ کے بڑے حصہ پر قبضہ
ؤسعودی عرب اتحاد افواج نے منگل کو یمن کے ساحلی شہر حدیدہ کے ہوائی اڈے کے بڑے حصے کو حوثی باغیوں سے آزاد کراکر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

) سعودی عرب اتحاد افواج نے منگل کو یمن کے ساحلی شہر حدیدہ کے ہوائی اڈے کے بڑے حصے کو حوثی باغیوں سے آزاد کراکر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی خبر رساں ایجنسی ڈبليواےایم نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے کہا کہ بندرگاہ کے ہوائی اڈے کے احاطے کے بڑے حصے پر سعودی عرب کی اتحادی افواج نے کنٹرول میں لے لیا ہے۔حوثی میڈیا نے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے ہوائی اڈے پر منگل کی صبح سے 40 فضائی حملے کئے ہیں۔ یہاں جنگ میں شدت آنے سے عام شہری بے گھر اور زخمی ہو ئے ہیں اور یمن بحیرہ احمر کی بندرگاہ سے مدد بھیج رہی انسانی حقوق کی ایجنسیوں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہا ہے۔


متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور غارغش نے بتایا’’ہم ہوائی اڈہ پر قبضہ کرکے حوثیوں کو فوجی اور نفسیاتی دھچکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ان کو یہاں سے ہٹنے کا فیصلہ لینے کے لئے تھوڑا وقت دینا چاہتے ہیں‘‘۔


اقوام متحدہ کے یمن میں امن کے سفیر مارٹن گرفٹ نے منگل کو حوثیوں سے مذاکرات کے بعد بغیر کوئی بیان دیئے ہی دارالحکومت ثنا سے روانہ ہو گئے۔سعودی عرب اتحاد ی افواج کی پہلی کوشش میں ہی اسٹریٹجک اعتبار سے اہم شہر پر فتح حاصل کرنے سے تین سال سے جاری جنگ میں حوثی باغی شکست کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔


حدیدہ میں حوثی باغیوں کی شکست سے راجدھانی صنعا کی رسد کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔فی الحال صنعا پرحوثی باغیوں کا قبضہ ہے ۔اس شکست کے بعد حوثی باغی بات چیت کیلئے مجبور ہوسکتے ہیں۔
First published: Jun 20, 2018 11:26 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading