یونس خان کو انعامی رقم کا اب تک نہیں ملا ایک بھی پیسہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے گلہ کیا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم سے تاحال ایک روپیہ بھی نہیں مل سکا ہے

Aug 10, 2017 11:31 PM IST | Updated on: Aug 10, 2017 11:31 PM IST
یونس خان کو انعامی رقم کا اب تک نہیں ملا ایک بھی پیسہ

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے گلہ کیا ہے کہ انہیں وزیر اعظم کی جانب سے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم سے تاحال ایک روپیہ بھی نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی اس بارے میں کسی نے مطلع کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے ذریعے انہیں اس انعامی رقم کے بارے میں علم ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے یہ رقم انڈس اسپتال اور ایدھی فانڈیشن کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ابھی تک انہیں یہ رقم نہیں مل سکی ہے اور وہ اپنی جیب سے یہ رقم فلاحی اداروں کو دینے کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔ یونس خان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں جن پیسوں کا اعلان ہوا ہے وہ جلد مل جائیں تاکہ میں اپنا وعدہ پورا کرسکوں ورنہ دوسری صورت میں مجھے فلاحی اداروں سے معذرت کرنا ہوگی ۔

Loading...

Loading...