ہوم » نیوز » عالمی منظر

ذاکر نائک سے چھینی جا سکتی ہے ملیشیا کی شہریت، وزیر اعظم نے دیا اشارہ

ملیشیا کے ایک وزیر محی الدین یاسین نے کہا کہ وہ ذاکر نائک کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی یہاں کے امن وامان میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • Share this:
ذاکر نائک سے چھینی جا سکتی ہے ملیشیا کی شہریت، وزیر اعظم نے دیا اشارہ
ذاکر نائک: فائل فوٹو

متنازعہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹوں میں ملیشیا کے وزیر اعظم مآثر محمد کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ ذاکر نائک کی مستقل شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، اس معاملہ میں پولیس کی جانچ پوری ہونے تک حکومت کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔


ذاکر نائک پر ملیشیا کی اقلیتوں، چینی شہریوں اور ہندوستانیوں کو لے کر متنازع اور حساس خطاب کرنے کا الزام ہے۔ ذاکر نائک نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ملیشیا میں ہندوؤں کے پاس ہندوستان کے اقلیتی مسلمانوں سے سو گنا زیادہ اختیارات ہیں۔ پچھلے تین سال سے ملیشیا میں رہ رہے ذاکر نائک کے اس بیان سے ملیشیا کی حکومت بیحد ناراض ہے۔ اس معاملہ میں ذاکر نائک سے جلد ہی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔ بتا دیں کہ ملیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک ہے۔


ملیشیا کے وزیر اعظم مآثر محمد کے ساتھ ڈاکٹر ذاکر نائک
ملیشیا کے وزیر اعظم مآثر محمد کے ساتھ ڈاکٹر ذاکر نائک


ملیشیا کے ایک وزیر محی الدین یاسین نے کہا کہ وہ ذاکر نائک کے خلاف کارروائی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی یہاں کے امن وامان میں رخنہ اندازی کرنے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

منی لانڈرنگ کا لگ چکا ہے الزام

ذاکر نائک پر ہندوستان میں منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ ذاکر نائک نے فی الحال ملیشیا میں پناہ لے رکھی ہے۔ حکومت ہند نے ملیشیا کی حکومت سے ذاکر نائک کی حوالگی کا رسمی مطالبہ بھی کیا ہے۔ دسمبر 2016 میں نائک کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ ہندوستان میں ای ڈی نے ذاکر نائک اور کچھ دیگر لوگوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے معاملہ میں چارج شیٹ دائر کی تھی۔
First published: Aug 17, 2019 09:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading