مسلم کونسل آف برطانیہ نے پہلی مرتبہ خاتون کو منتخب کیا سکریٹری جنرل ، جانئے کون ہیں زارا محمد
Muslim Council of Britain's First Female Leader : گلاسگو سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ زارا محمد نے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ خواتین اور نوجوان کو زیادہ سے زیادہ قائدانہ کردار حاصل کرنے کیلئے متحرک اور متاثر کریں گی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 02, 2021 09:08 AM IST

زارا محمد ۔ تصویر : ٹویٹر ۔
لندن : برطانیہ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی امبریلا آرگنائزیشن مسلم کونسل آف برطانیہ نے پہلی مرتبہ ایک خاتون کو اپنا لیڈر منتخب کیا ۔ زارا محمد مسلم کونسل سے وابستہ گروپوں کے پول میں سب سے زیادہ سے ووٹ حاصل کرنے کے بعد نئی سکریٹری جنرل منتخب ہوئی ہیں ۔ انتخاب کے بعد زارا نے کہا کہ بڑی مسلم تنظیم کے اس عہدے کیلئے میری تقرری باعث فخر ہے ۔ وہ ہارون خان کی جگہ لیں گی ، جنہوں نے سربراہ کی حیثیت سے زیادہ سے زیادہ چار سال کی مدت پوری کر لی ہے ۔
گلاسگو سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ زارا محمد نے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ خواتین اور نوجوان کو زیادہ سے زیادہ قائدانہ کردار حاصل کرنے کیلئے متحرک اور متاثر کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں خواتین بعض اوقات قائدانہ کردار ادا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں ، حالانکہ وہ اس منصب کیلئے زیادہ اہلیت بھی رکھتی ہیں ۔
I am truly honoured & blessed to be elected as the next Secretary-General of the @MuslimCouncil I hope to continue the great work of @harakha and the MCB team, I look forward to working with @HassanJoudi_ MCB DSG & our affiliates and non-affiliates for the common good #MCBAgm2021 https://t.co/1Idhvjsutz
— Zara Mohammed (@ZaraM01) January 31, 2021
زارا محمد کے مسلم کونسل آف برطانیہ کی سکریٹری جنرل منتخب ہونے پر لندن کے میئر صادق خان نے ایک ٹویٹ کرکے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں صادق خان نے لکھا کہ زارا محمد کی تقرری شاندار ہے ۔ انہوں نے زارا محمد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زارا ملک بھر میں ہماری برادری کی بہتری کیلئے اس تنظیم کو زیادہ بلندیوں تک لے جانے کا کام جاری رکھیں گی ۔
"My vision is to continue to build a truly inclusive, diverse and representative body; driven by the needs of British Muslims for the common good."
Terrific to see Zara Mohammed elected as the first woman Secretary General of the Muslim Council of Britain. @ZaraM01 https://t.co/vS7heCJtE8
— Sadiq Khan (@SadiqKhan) January 31, 2021
خیال رہے کہ زارا محمد ہیومن رائٹس لا میں ماسٹرز گریجویٹ ہیں اور وہ ایک ٹریننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ ہیں ۔ اس سے قبل وہ مسلم کونسل آف برطانیہ کی اسسٹینٹ سکریٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں ۔