Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    زمبابوے میں بھیانک بس حادثے میں 42 افراد ہلاک

    زمبابوے میں ایک مسافر بس میں اچانک آگ لگنے سے کم از کم 42 لوگوں کی موت ہوگئی۔

    • UNI
    • Last Updated: Nov 16, 2018 05:56 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    زمبابوے میں بھیانک بس حادثے میں 42 افراد ہلاک
    واشنگٹن پوسٹ سے لی گئی تصویر

    زمبابوے میں ایک مسافر بس میں اچانک آگ لگنے سے کم از کم 42 لوگوں کی موت ہوگئی۔  پولس نے بتایا کہ یہ مسافر بس جمعرات کی دیر شام بلاویو- بیٹ برج ہائی وے پر جنوبی افریقہ کی جانب سفر کررہی تھی، جس میں اچانک آگ لگ گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ بس صوبہ مڈ لینڈ کے زویشوین سے جنوبی افریقہ کے موسینا کی طرف جارہی تھی۔ پولس کے ترجمان چیریٹی چرمبا نے اس حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس اس حادثے کی مکمل تفصیلات نہیں ہیں ، لیکن اس میں 42 مسافروں کی موت ہوگئی ہے اور 20 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    زمبابوے میں دو ہفتے کے اندر یہ دوسرا بھیانک حادثہ ہے۔ اس سے پہلے صوبہ منیکا لینڈ کے روسیپ کے نزدیک دو بسوں کے حادثے میں 50 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔


     

    First published: Nov 16, 2018 05:44 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading