Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    زمبابوے بھانک سڑک حادثہ : چرچ کے باہر ٹرک بھیڑ پر چڑھا، 13 کی موت

    زمبابوے کے صوبہ مشونالینڈ میں پیر کو ایک ٹرک چرچ کے باہر کھڑے ارکان کے اوپر چڑھ دوڑا جس کی وجہ سے 13 افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

    • UNI
    • Last Updated: Apr 16, 2019 02:10 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    زمبابوے بھانک سڑک حادثہ : چرچ کے باہر ٹرک بھیڑ پر چڑھا، 13 کی موت
    علامتی تصوریر

    زمبابوے کے صوبہ مشونالینڈ میں پیر کو ایک ٹرک چرچ کے باہر کھڑے ارکان کے اوپر چڑھ دوڑا جس کی وجہ سے 13 افراد کی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق چرچ کے رکن سالانہ اجلاس کے بعد اپنی منزل پر جانے کے لئے گاڑی کا انتظار کر رہے تھے کہ تب ہی ایک تیز رفتار ٹرک ارکان کی بھیڑ میں گھس گیا. حادثے میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور سات دوسروں نے اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا ۔


    مشونا لینڈ کے وزیر دفتر کے ڈائرکٹر مچیموا مگسي نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور کہا کہ سالانہ اجلاسوں کے دوران احتیاط برتنی ہوگی کیونکہ چرچ ہائی وے کے بہت قریب ہے جس کی وجہ سے حادثے کا خطرہ بنا رہتا ہے۔

    First published: Apr 16, 2019 02:03 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading