ہوم » نیوز » عالمی منظر

مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس سے معافی مانگی

نیویارک۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ڈیٹا لیک کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ انہیں معاف کردیا جائے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 10, 2018 03:38 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مارک زکربرگ نے امریکی کانگریس سے معافی مانگی
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ: فائل فوٹو۔

نیویارک۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ڈیٹا لیک کے حوالے سے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ انہیں معاف کردیا جائے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے سینیٹ کی کامرس اور انصاف کی کمیٹی کے سربراہان کے علاوہ دیگر سینیٹرز سے ملاقاتیں کیں اور یہ اعتراف کیا ہے کہ ان سے غلطی ہوئی ہے ۔ معاف کردیں ۔


ان ملاقاتوں کے علاوہ فیس بک کے بانی نے اپنے فیس بک پر معافی نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے جعلی خبروں، صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے اور امریکی انتخابات میں بیرونی مداخلت جیسے معاملات میں کمپنی کے کردار پر معافی مانگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ معاملات میں ناکام رہے ۔


ملاقات کےبعد صحافیوں سے بات کرتےہوئے ڈیموکریٹ سینیٹر بل نیلسن نے کہا کہ مارک زکربرگ نےانہیں بتایا کہ کیمبریج اینالیٹیکا نے ڈیٹا سے متعلق فیس بک سےجھوٹ بولاتھا۔ سینیٹر نیلسن کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے اس وقت کوئی اقدام نہ کیا تو پھر ہم میں سے کسی کی کوئی پرائیویسی نہیں رہے گی ۔

First published: Apr 10, 2018 03:38 PM IST