پاکستان کی ناپاک حرکت ، ونگ کمانڈر ابھینندن کا بنایا مجمسہ ، ساتھ میں رکھا چائے کا کپ

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر ناپاک حرکت کی ہے ۔ اس مرتبہ پاکستان نے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کا ایک مجسمہ ائیر فورس کے وار میوزیم میں لگایا ہے ۔

Nov 10, 2019 05:05 PM IST | Updated on: Nov 10, 2019 05:05 PM IST
پاکستان کی ناپاک حرکت ، ونگ کمانڈر ابھینندن کا بنایا مجمسہ ، ساتھ میں رکھا چائے کا کپ

پاکستان کی ناپاک حرکت ، ونگ کمانڈر ابھینندن کا بنایا مجمسہ ، ساتھ میں رکھا چائے کا کپ

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر ناپاک حرکت کی ہے ۔ اس مرتبہ پاکستان نے ہندوستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کا ایک مجسمہ ائیر فورس کے وار میوزیم میں لگایا ہے ۔ ان کے اس مجسمہ کے نزدیک پیچھے کی جانب ایک چائے کا کپ بھی رکھا گیا ہے ۔ پاکستان کی اس نازیبا حرکت کے بارے میں پاکستانی صحافی انور لودھی نے ٹویٹ کیا ۔ انہوں نے ساتھ میں تصویر بھی شیئر کی ہے ۔

بتادیں فروری میں جب ونگ کمانڈر ابھینندن پاکستان کے قبضہ میں تھے تو پاکستانی فضائیہ نے ان کا ایک ویڈیو جاری کیا تھا ۔ ویڈیو میں نظر آرہا تھا کہ ونگ کمانڈر ابھینندن کے ہاتھ میں ایک کپ تھا اور وہ چائے پی رہے تھے ۔ اس دوران ان سے پاکستانی اہلکار معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ، لیکن ابھینندن نے انکار کردیا ۔ اس کے بعد جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ چائے کیسی ہے تو انہوں نے جواب میں کہا تھا : چائے بہت ہی شاندار ہے ، شکریہ ۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو کافی وائرل ہوا تھا ۔ ہندوستان میں اس کو بہادری کے طور پر پسند کیا جارہا تھا ، لیکن دوسری جانب پاکستان اس کو لے کر نازیبا حرکتیں کرتا رہا ہے ۔ پاکستانی میڈیا اور برانڈس نے ابھینندن اور ان کے چائے والے کپ کا غلط استعمال کیا ۔ اس سال ورلڈ کپ کے دوران بھی پاکستان کی جانب سے ایک متنازع اشتہار جاری کیا گیا تھا ، جس میں ونگ کمانڈر ابھینندن کے جیسا نظر آنے والے شخص کو ہاتھ میں کپ لئے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔

بتادیں کہ فروری میں ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان کے بالاکوٹ میں ٹیرر کیمپوں پر فضائی حملہ کیا تھا ۔ اس کے بعد پاکستان کی جانب سے ہندوستان میں کچھ طیاروں نے دراندازی کی کوشش کی گئی تھی ، جس کا ہندوستانی فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیا ۔ ونگ کمانڈر ابھینندن نے پاکستانی جنگی طیارہ ایف 16 کو مار گرایا تھا ۔ اس کے بعد ان کا طیارہ پاکستانی سرحد میں داخل ہوگیا تھا اور وہاں کریش ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد انہیں پاکستانی فوج نے اپنی حراست میں لے لیا تھا ۔ تاہم بعد میں یکم مارچ کو انہیں ہندوستان بھیج دیا گیا تھا ۔

Loading...