جموں و کشمیر : اننت ناگ میں ٹرک ڈرائیور کا گولی مار کر قتل ، دو ہفتے میں چوتھا واقعہ

جموں و کشمیر میں دہشت گرد مسلسل ٹرک ڈرائیوروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔

Oct 28, 2019 11:54 PM IST | Updated on: Oct 28, 2019 11:54 PM IST
جموں و کشمیر : اننت ناگ میں ٹرک ڈرائیور کا گولی مار کر قتل ، دو ہفتے میں چوتھا واقعہ

جموں و کشمیر : اننت ناگ میں ٹرک ڈرائیور کا گولی مار کر قتل ، دو ہفتے میں چوتھا واقعہ

جموں و کشمیر میں دہشت گرد مسلسل ٹرک ڈرائیوروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں پیر کی رات کو دہشت گردوں نے کشمیر کے اودھم پور کے رہنے والے ایک ٹرک ڈرائیور کا گولی مار کر قتل کردیا ۔ مارے گئے ڈرائیور کی شناخت نارائن دت کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ جموں – سری نگر ہائی وے سے تقریبا 10 کلو میٹر دور کنیلواں علاقہ میں ڈرائیور سیب لوڈ ہونے کا انتظار کررہے تھے ، اس دوران ایک ڈرائیور کا گولی مار کر قتل کردیا گیا ۔


دہشت گرد کچھ دیگر ٹرک ڈرائیوروں کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے ، لیکن جس جگہ یہ واقعہ پیش آیا ، اس کے پاس میں ہی پولس محکمہ کے ایک سینئر افسر موجود تھے ۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد وہ فورا جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور آس پاس کھڑے دو دیگر ٹرک ڈرائیوروں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد علاقہ کو پولیس نے گھیر لیا ہے اور تلاشی مہم چلائی جارہی ہے ۔


Loading...

خیال رہے کہ اس سے پہلے کشمیر کے شوپیاں میں 24 اکتوبر کو دہشت گردوں نے دو ٹرک ڈرائیوروں کا گولی مار کر قتل کردیا تھا ۔ وہ ڈرائیور راجستھان اور ہریانہ کے تھے اور کشمیر سیب لانے کیلئے گئے تھے ۔ وہیں 14 اکتوبر کو بھی راجستھان کے بھرت پور کے ایک ٹرک ڈرائیور کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا ۔ اس ڈرائیور کا بھی گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا ۔

Loading...